Thursday, August 28, 2025 | 05, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • ریونت ریڈی نے بہار کی ووٹر ادھیکار یاترا میں کی شرکت،کہا۔بہار کی عوام ووٹ چوروں کو پہچان چکی ہے

ریونت ریڈی نے بہار کی ووٹر ادھیکار یاترا میں کی شرکت،کہا۔بہار کی عوام ووٹ چوروں کو پہچان چکی ہے

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 26, 2025 IST     

image
تلنگانہ کے چیف  منسٹر ریونت ریڈی اس وقت بہار کے دورہ پر ہیں۔ ریونت ریڈی نے آج بہار میں راہول گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا میں شرکت کی۔ اس یاترا میں ریونت ریڈی کے علاوہ کانگریس جنرل سکریٹری اور وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی حصہ لیا۔ اس 1300 کلومیٹر طویل سفر کے ذریعے کانگریس اور مہاگٹھ بندھن کا منصوبہ 23 اضلاع کی 50 اسمبلی سیٹوں تک پہنچنے کا ہے۔ پرینکا گاندھی آج سے بہار کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ سرگرم سیاست میں آنے کے بعد بہار میں پرینکا گاندھی کا یہ پہلا سیاسی پروگرام ہے۔یہ علاقے کبھی کانگریس کا گڑھ تھے اور مانا جاتا ہے کہ پارٹی اپنا پرانا میدان دوبارہ حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
 
بی سیز کیلئے تحفظات کے مطالبہ کو مذہب سے جوڑنا ٹھیک نہیں:ہنمنت راو 
 
تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق راجیہ سبھا ایم پی ہنمنت راو نے بی سیز کیلئے 42 فیصد تحفظات کی حمایت کی ہے۔ ہنمنت راو نے کہاکہ ہم تعلیم اور ملازمتوں میں 42 فیصد تحفظات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہاکہ ہم اس معاملہ میں مذہب کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ اس میں شامل مختلف ذاتوں کیلئے تحفظات کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ تحفظات مخالف طاقتیں مذہب کو اس سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ تحفظات کو ختم کیاجاسکے۔ 
 
بی جے پی لیڈر  کا سی ایم ریونت ریڈی  پر تنقید:
 
یاد رہے کہ سی ایم ریونت ریڈی آج بہار دورہ پر ہیں مگر اس دورہ سے قبل وہ بہار دورہ پر تھے ،جسے بی جے پی لیڈر پرکاش ریڈی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دہلی کے متواتر دوروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جائز حکمرانی کے بجائے بدعنوان سرگرمیوں کیلئے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کابینہ پر بہار میں جاری ووٹر ادھیکار یاترا میں شرکت کرنے پر تنقید کی ۔ پرکاش ریڈی نے دعویٰ ہے کہ یہ یاترا غیر آئینی اور تلنگانہ کی شبیہ کو نقصان پہنچانے والی ہے۔ ریڈی نے کانگریس پارٹی کی جانب سے او بی سی مشاورتی کمیٹی کی تقرری پر بھی مذمت کی جس میں ایسے افراد شامل ہیں جن کی مبینہ طور پر غیر ملکی این جی اوز کی حمایت کی گئی ہے جس کا مقصد معاشرے کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے مزید الزام لگایا کہ کانگریس سیاسی فائدے کیلئے بالواسطہ اور براہ راست نکسل تحریکوں اور شہری نکسلیوں کی حمایت کر رہی ہے۔