اتر پردیش کے غازی آباد ضلع میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی ایک چونکا دینے والی واردات ہوئی۔ آن لائن ڈیلیوری بوائز کے بھیس میں دو بدمعاش ایک جیولری اسٹور میں داخل ہوئے اور صرف چھ منٹ میں 20 لاکھ روپے سے زائد کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ لنک روڈ تھانہ علاقہ کے برج وہار علاقہ میں پیش آیا۔ یہ واقعہ مانسی جیولرز میں پیش آیا جہاں پستول سے لیس ڈاکو تقریباً 20 کلو چاندی اور 125 گرام سونا لوٹ کر لے گئے۔ بدمعاشوں کے جانے کے بعد متاثرہ دکاندار نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکاروں نے معاملے کی تفتیش کی اور شرپسندوں کی تلاش کی تاہم بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ڈکیتی کی یہ واردات دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
جیولرز کی دکان کو نشانہ بنایا گیا:
معلومات کے مطابق غازی آباد کے لنک روڈ تھانہ علاقے میں واقع برج وہار میں کرشنا کمار ورما کی مانسی جیولرس نام کی دکان ہے۔ وہ جمعرات کو دکان پر موجود تھا۔ اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور ڈیلیوری بوائے کا لباس پہنے دکان میں داخل ہوئے۔ اس سے پہلے کہ وہ اور دکان میں موجود ملازم کچھ سمجھ پاتا، بدمعاشوں نے ملازم کو مارنا شروع کردیا۔ اس دوران بدمعاشوں نے دکان سے تقریباً 20 ہزار روپے نقد، 22 کلو چاندی اور 125 گرام سونا لوٹ لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی ویڈیو دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید :
उत्तर प्रदेश के जिला गाजियाबाद में स्विगी/ब्लिंकिट डिलीवरी बॉय के कपड़े पहनकर आए बदमाशों ने दिनदहाड़े एक ज्वेलरी शॉप लूट ली !! pic.twitter.com/d6gVj8GY0s
— Sachin Gupta (@SachinGuptaUP) July 24, 2025
اس پورے واقعے کی ویڈیو دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ واقعہ کے بعد پولیس کمشنر جے رویندر گاڑ سمیت اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور پورے واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ واردات کے دوران شرپسندوں نے ڈیلیوری بوائے کا لباس پہن رکھا تھا۔ اس معاملے میں متاثرہ دکاندار نے لنک روڈ تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعے کا انکشاف کرنے کے لیے پولیس کی چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس ٹیم دکان کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
غازی آباد ڈکیتی معاملہ میں چھ گرفتار:
اس سے قبل 16 جولائی کو غازی آباد پولیس نے ڈکیتی کے ایک معاملے میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں ایک گروسری دکاندار سے 23 لاکھ روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے دو کو بدھ کی رات پولیس کے ساتھ تصادم میں گولی لگنے سے زخم آئے۔ پولیس کے مطابق گروسری دکاندار پرویش وشنوئی اپنے اسکوٹر پر پرتاپ وہار میں اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ کنواری کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے اسے روکا اور اس کا نقدی سے بھرا بیگ چھین لیا۔