• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • 'سردار جی 3' تنازع: نصیر الدین شاہ نے دلجیت دوسانجھ کی حمایت کرنے والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

'سردار جی 3' تنازع: نصیر الدین شاہ نے دلجیت دوسانجھ کی حمایت کرنے والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 01, 2025 IST     

image
لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ ہندوستانی سنیما کے ان قابل ذکر چہروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے عوام میں اپنی رائے کا اظہار کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ اپنے نام پدم شری اور پدم بھوشن کے ساتھ، اداکار نے سنیما کے میدان میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ اور دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں سوشل میڈیا میں پوسٹ کرکے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

 نصیرالدین شاہ نے پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی 

 فلم سردار جی 3 میں پاکستانی ادارہ ہانیہ عامر کےساتھ کام کرنے پر تنازعہ کا سامنا کر رہی ہے۔  تجربہ کار اداکار نصیر الدین شاہ نے پیر (30 جون) کو ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے سردار جی 3 تنازعہ کے درمیان دلجیت دوسانجھ کی حمایت کی  تھی۔ دلجیت کو تنقید   کا نشانہ بنانے  پر مذمت کی تھی۔ اس  پوسٹ نے سوشل میڈیا   پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ لیکن  نصیر الدین شاہ کو ٹرول کرنے اور تنقید کرنےکے بعد  شاہ نے  پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔ 

 فلم سردار جی 3 پر تنازعہ

27 جون کو بیرون ملک سینما گھروں میں ریلیز ہوئی دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 ایک تنازعہ میں گھری ہوئی ہے کیونکہ اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار ہ ہانیہ عامر کو شامل کیا گیا تھا۔جہاں میکا سنگھ، گرو رندھاوا جیسے گلوکاروں نے دلجیت کو شائقین  کے اعتماد کو "خیانت" کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، فلم کے تجربہ کار نصیر الدین شاہ نے ان کی بھرپورحمایت کی۔

"میں دلجیت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں،" نصیر الدین شاہ نے لکھا۔ 

اپنے فیس بک ہینڈل پر جاتے ہوئے، اداکار نے دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں ایک نوٹ لکھا ۔ نوٹ میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے پنجابی اسٹار ذمہ دار نہیں ہے۔
شاہ نے شیئر کیا، "میں دلجیت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں۔"
نصیرالدین شاہ  نے مزید کہا کہ "وہ فلم کی کاسٹنگ کے ذمہ دار نہیں تھے، ڈائریکٹر تھے۔ لیکن کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے جب کہ دلجیت کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، اور انہوں نے کاسٹ سے اتفاق کیا کیونکہ ان کے دماغ میں زہر نہیں ہے۔"اسی پوسٹ میں اداکار نے کہا کہ پاکستان میں ان کے چند قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں اور انہیں ان سے ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ "یہ غنڈے کیا چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان ذاتی تعامل کو ختم کر دیا جائے۔ وہاں میرے قریبی رشتہ دار اور کچھ عزیز دوست ہیں اور جب بھی مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے تو مجھے ان سے ملنے یا انہیں پیار بھیجنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اور جو لوگ 'پاکستان جاؤ' کہیں گے ان کے لیے میرا جواب 'کیلاسا جاؤ' ہے"،۔
 

دلجیت دوسانجھ تنازعہ 

22 جون کو ریلیز ہونے والے ٹریلر  ریلز کےبعد ہی  تنازعہ  شروع ہو گیا۔ اس فلم میں  پاکستانی اداکار ہ ہانیہ عامر کی موجودگی کے بعد دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 مشکل میں پڑ گئی ہے۔فلم کے بائیکاٹ کی کال دی گئی۔
 

دلجیت دوسانجھ کی وضاحت

ایک انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ فروری 2025 میں مکمل ہو چکی تھی، اس وقت پاک بھارت کشیدگی موجود نہیں تھی۔ ’جب میں نے فلم سائن کی تھی، تب سب کچھ ٹھیک تھا۔ بعد میں صورتحال بدلی، جو ہمارے قابو میں نہیں۔‘
 

فلم بیرون ملک ریلز

 پابندی اور دھمکیوں کے باوجود، دلجیت دوسانجھ نے فلم کو بیرون ملک ریلیز کرنے کا فیصلہ  کیا۔ دلجیت بھی اس فلم کے پروڈیوسروں میں سے ایک ہیں۔ دلجیت دوسانجھ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ امتیاز علی اور جاوید اختر جیسی مشہور شخصیات نے ان کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔پہلگام حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے کشیدگی کے بعد دلجیت دوسانجھ کو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ سردار جی 3 میں کام کرنے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔