Thursday, November 20, 2025 | 29, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • سعودی سانحہ:کیا جاں بحق ہونے والوں کی تدفین جنت البقیع میں ہوگی؟جانیے تفصیل

سعودی سانحہ:کیا جاں بحق ہونے والوں کی تدفین جنت البقیع میں ہوگی؟جانیے تفصیل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 20, 2025 IST

سعودی سانحہ:کیا جاں بحق ہونے والوں کی تدفین جنت البقیع میں ہوگی؟جانیے تفصیل
حیدرآباد اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین جو مدینہ حادثہ میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے ان کی تدفین جنت البقیع میں ہوسکتی ہے۔جنت البقیع مدینہ منورہ کا سب سے قدیم اور پہلا اسلامی قبرستان ہے۔یہاں اصحابِ رسول، اہل بیت ،  امہات المؤمنین، اولیاء اللہ، صوفیا، علماء، محدثین اور دیگرمعروف شخصیت مدفون   ہیں۔یہ قبرستان مدینہ منورہ کی آبادی سے باہر مسجد نبوی شریف کے مشرقی سمت میں واقع ہے۔تاہم تمام رسمی کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد میت کی تدفین کا امکان ہے۔ 
 
تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی ڈی این اے ٹیسٹنگ جاری ہے اور دیگر رسمی کاروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
 
شناخت میں  مشکلات:
 
حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے مسافروں کی شناخت کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاہم حکام کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ حادثے میں لاشیں مکمل طور پر جل گئی تھیں۔ پیر کی صبح، 44 ہندوستانی، جن میں سے 42 کا تعلق تلنگانہ سے تھا، جو مدینہ  منورہ کے قریب ایک ایندھن کے ٹینکر سے ٹکرا جانے سے شہیدہو گئے۔ حادثے میں صرف ایک ہندوستانی مسافر زندہ بچ سکا،جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔
 
5 لاکھ روپے کا معاوضہ :
 
خیال رہے کہ تمام مرحومین کی آخری رسومات اسلامی رسم و رواج کے مطابق سعودی عرب میں ادا کی جائیں گی۔ مزید برآں، ریاستی حکومت نے روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپےدیے جائیں گے۔تاہم یہ حادثہ خاندانوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، مقامی انتظامیہ اور سعودی حکام کی کوششیں اب بھی میت کی شناخت اور تدفین کو ترجیح دے رہی ہیں۔ حادثے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں بس میں تمام مسافروں کو بیٹھے دکھایا گیا ۔
 
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب   17 نومبر رات دیر گئے یہ دردناک سڑک حادثہ پیش آیا،جس میں42 ہندوستانی عمرہ زائرین کی موت ہو گئی ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب زائرین مکہ مکرمہ سے مدینہ کی طرف  واپس جارہے تھے۔اس دوران ہندوستانی زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اُٹھی اور 44 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا۔ واحد زندہ بچ جانے والے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔