Friday, May 09, 2025 | 11, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بی جے پی کے سینئر رہنما آج 61 سال کی عمر میں کریں گے شادی ، جانیں کون ہے یہ دلہن

بی جے پی کے سینئر رہنما آج 61 سال کی عمر میں کریں گے شادی ، جانیں کون ہے یہ دلہن

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 18, 2025 IST     

image
مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے  رہنما اور سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش آج شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ معلومات کے مطابق 61 سالہ دلیپ گھوش کولکتہ میں اپنی رہائش گاہ پر سات چکر لگائیں گے اور ان کی دلہن کوئی اور نہیں بلکہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی سرگرم رہنما رنکو مجومدار ہے ، جس کی عمر تقریباً 50 سال بتائی جاتی ہے۔
 
دلیپ گھوش بہت چھوٹی عمر سے ہی سیاست کی میدان میں سر گرم ہے۔ وہ کئی بار کھلے عام کہہ چکے ہیں کہ وہ شادی نہیں کریں گے لیکن اس دوران اچانک ان کی شادی کی خبر نے سیاست میں نئی ​​لہر دوڑادی۔ اس خبر پر ترنمول لیڈر کنال گھوش نے بی جے پی کے سابق ایم پی کو سوشل میڈیا ایکس پر مبارکباد دی ہے۔یاد رہے کہ  بنگال بی جے پی کے سابق صدر لوک سبھا الیکشن ہار گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دلیپ گھوش نے خود 50 سالہ رنکو کو شادی کی پیشکش کی ۔ شادی کی اس سادہ تقریب میں صرف خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔
 
بنگال بی جے پی کے سابق صدر نے 2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس سے قبل وہ 1984 میں آر ایس ایس میں شامل ہوئے تھے۔دلیپ گھوش کے خاندان کی بات کریں تو ان کے گھر میں ایک بوڑھی ماں ہے۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دلیپ نے اپنی والدہ کے اصرار پر ہی شادی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ جبکہ اس کی ہونے والی بیوی رنکو طلاق یافتہ ہے اور اس کا ایک 25 سالہ بیٹا ہے۔