Tuesday, December 16, 2025 | 25, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • لدھیانہ میں سنسنی خیز قتل کا پردہ فاش، عاشق نے کیوں کیا تھا اپنی گرل فرینڈ کا قتل ؟

لدھیانہ میں سنسنی خیز قتل کا پردہ فاش، عاشق نے کیوں کیا تھا اپنی گرل فرینڈ کا قتل ؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 15, 2025 IST

لدھیانہ میں سنسنی خیز قتل کا پردہ فاش، عاشق نے کیوں کیا تھا اپنی گرل فرینڈ کا قتل ؟
پنجاب کے شہر لدھیانہ سے ایک دل دہلا دینے والا قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے تھا۔ یہاں ایک عاشق  نے ہوٹل کے کمرے میں اپنی گرل فرینڈ کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور اس کے بعد اسپتال پہنچ کر پولیس اور ڈاکٹروں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی کہانی سناتا رہا۔ ملزم کی شناخت امیت نشاد کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ مقتولہ خاتون کا نام ریکھا بتایا جا رہا ہے، جو پیشے کے اعتبار سے نرس تھی۔
 
کٹا ہوا پرائیویٹ پارٹ لے کر اسپتال پہنچا
 
پولیس ذرائع کے مطابق 12 دسمبر کو سی ایم سی اسپتال سے اطلاع ملی کہ ایک نوجوان شدید حالت میں داخل ہوا ہے، جس کا پرائیویٹ پارٹ کٹا ہوا ہے۔ جب تھانہ سالم ٹابری کی پولیس اسپتال پہنچی تو وہاں امیت نشاد موجود تھا۔ امیت نے ڈاکٹروں اور پولیس کو بتایا کہ جالندھر بائی پاس کے قریب کچھ بدمعاشوں نے اس پر حملہ کیا اور تیز دھار ہتھیار سے اس کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا۔ اس نے ڈاکٹروں کو بھی یہی کہانی سنائی۔ چونکہ معاملہ مجرمانہ حملے کا لگ رہا تھا، اس لیے اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے اسے چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ریفر کر دیا۔ اس وقت تک کسی کو یہ شبہ نہیں تھا کہ معاملہ قتل سے جڑا ہو سکتا ہے۔
 
ہوٹل سے آئی اطلاع نے راز کھول دیا
 
اسی دوران لدھیانہ پولیس کو جالندھر بائی پاس کے قریب واقع ایک ہوٹل سے فون آیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ ایک کمرے میں ایک خاتون کی نیم برہنہ لاش پڑی ہے اور اس کے ساتھ آیا نوجوان قتل کے بعد فرار ہو گیا ہے۔
 
یہ اطلاع ملتے ہی پولیس کو اسپتال میں زیر علاج امیت نشاد پر شک ہوا۔ جب پولیس نے امیت سے دوبارہ سختی سے پوچھ گچھ کی تو وہ در گیا اور اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ امیت نے بتایا کہ وہ ریکھا کو موٹر سائیکل پر ہوٹل لے کر گیا تھا، جہاں دونوں کے درمیان جسمانی تعلق قائم ہوا۔ ملزم کے مطابق، اسی دوران کسی بات پر ریکھا کو غصہ آ گیا اور اس نے کٹر سے اس کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا۔ امیت نے بتایا کہ شدید درد اور غصے میں آ کر اس نے ریکھا کا گلا دبا دیا، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد اس نے اپنے زخم پر کپڑا باندھا، ہوٹل سے باہر نکلا اور آٹو رکشہ لے کر سیدھا سی ایم سی اسپتال پہنچ گیا۔
 
پی جی آئی میں علاج جاری
 
فی الحال ملزم امیت نشاد کا علاج چنڈی گڑھ پی جی آئی میں چل رہا ہے، جبکہ ریکھا کی لاش لدھیانہ کے سول اسپتال کی مردہ خانہ میں رکھی گئی ہے۔ پیر کے روز اہل خانہ کے پہنچنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور لاش ان کے حوالے کر دی جائے گی۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے اور ہوٹل اسٹاف، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر آئندہ کارروائی کی جا رہی ہے۔