Thursday, July 03, 2025 | 08, 1447 محرم
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • شبمن گل کی سنچری، انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ، ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کا شاندار آغاز

شبمن گل کی سنچری، انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ، ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کا شاندار آغاز

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 03, 2025 IST     

image
کپتان شبمن گل کی مسلسل دوسری سنچری کی بنیاد پر ہندوستان نے بدھ کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پانچ وکٹوں پر 310 رن بنائے۔کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ کے بغیر، ہندوستانی ٹیم جس کے پلیئنگ الیون میں تین آل راؤنڈر تھے، نے بیٹنگ میں متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیڈز کی طرح ایجبسٹن کی پچ بھی بلے بازوں کے لیے مددگار ہے اور بمراہ کی غیر موجودگی میں ہندوستان کو کم از کم 500 رنز بنانے ہوں گے۔
 
پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر شبمن گل 216 گیندوں میں 114 رنز اور رویندرا جدیجا  67 گیندوں میں 41 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ شبمن گل  نے شعیب بشیر کو لگاتار سویپ شاٹس کھیل کر اپنی سنچری مکمل کی۔ گل اور جدیجا نے چھٹی وکٹ کے لیے 99 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
 
پہلے ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے رشبھ پنت نے 42 گیندوں میں 25 رنز بنائے جبکہ شاردول ٹھاکر کی جگہ کھل رہے  نتیش کمار ریڈی صرف ایک رن بنا سکے۔ پنت کو بشیر  نے جیک کرولی کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ ریڈی کو کرس ووکس نے بولڈ کیا۔
 
 یشسوی جیسوال نے بھی بہترین اننگ کھیلی ۔ دوسرے سیشن میں اسٹوکس نے جیسوال کو ایک شارٹ اور وائیڈ گیند پر وکٹ کے پیچھے جیمی اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ جیسوال نے 107 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔
 
شبمن گل  34ویں اوور میں برائیڈن کارسے کی ایل بی ڈبلیو کی مضبوط اپیل سے بال بال بچ گئے۔ اس نے انگلینڈ کے واحد اسپنر بشیر کو اضافی کور پر چوکا مارا جبکہ پنت نے اسے مڈ آن پر چھکا لگایا۔
 
صبح کے پہلے گھنٹے میں کے ایل راہول (26 گیندوں میں دو رنز) کرس ووکس کے ہاتھوں سستے میں آؤٹ ہوئے۔ لنچ سے ٹھیک پہلے، کارس نے دوسری سلپ میں کرون نائر (31 رنز) کو ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو ایک اور جھٹکا دیا۔
 
پہلے گھنٹے میں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوئی لیکن اسے کافی سیون ملی۔ کارس نے جیسوال کے سینے پر گیند ڈالنے کی کوشش کی لیکن نوجوان بلے باز نے اس کا بخوبی سامنا کیا۔
 
اس نے کارس کو کچھ اچھی کور ڈرائیوز مار کر شروعات کی۔ انہوں نے اسٹوکس کو زبردست پول شاٹس بھی کھیلے۔ نائر، جنہیں بیٹنگ آرڈر میں بھیجا گیا تھا، انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے کئی فل لینتھ گیندیں بھی کیں لیکن انہوں نے کور اور سیدھے چوکے لگا کر مناسب جواب دیا۔
 
ہندوستان نے اس میچ میں جسپریت بمراہ کو آرام دیا ہے۔ سائی سدرشن کی جگہ واشنگٹن سندر اور شاردول ٹھاکر کی جگہ نتیش کمار ریڈی کھیل رہے ہیں۔ تیز گیند باز آکاش دیپ کو بھی جگہ ملی ہے جبکہ اسپنر کلدیپ ایک بار پھر باہر ہو گئے ہیں۔