Friday, May 09, 2025 | 11, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • چنڈی گڑھ اور امبالہ میں ایئر فورس اسٹیشنز پر ڈرون حملے کا خطرہ، سائرن بجایا گیا

چنڈی گڑھ اور امبالہ میں ایئر فورس اسٹیشنز پر ڈرون حملے کا خطرہ، سائرن بجایا گیا

Reported By: Munsif TV | Edited By: Shahjad Mia | Last Updated: May 09, 2025 IST     

image
پاکستان کی ناپاک حرکتیں  مسلسل جاری ہیں۔ جمعرات کی رات کے بعد اس نے جمعہ کی صبح سے ہندوستان کو للکارنا شروع کر دیا ہے۔ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ چندی گڑھ میں ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ساتھ ہی ہریانہ کے امبالا میں بھی سائرن بجایا گیا۔
 

چنڈی گڑھ میں الرٹ جاری:

ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہریانہ اور پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ کے کچھ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی چندی گڑھ سے متصل موہالی کی انتظامیہ نے بھی موہالی کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں اور کھڑکیوں اور شیشوں سے دور رہیں۔امبالہ انتظامیہ نے ایئر فورس اسٹیشن سے ممکنہ حملے کی وارننگ ملنے کے بعد لوگوں سے بالکونیوں سے دور رہنے کو بھی کہا ہے۔
 

فوج نے پاکستان کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا:

' آپریشن سندور ' سے حیران ، پریشان پاکستان نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہندوستان کے 15 سے زائد سرحدی شہروں پر میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے حملہ کیا۔ بھارتی فوج نے ان سب کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'پاکستانی مسلح افواج نے 8-9 مئی کی درمیانی شب پوری مغربی سرحد پر ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے متعدد حملے کیے ہیں۔ ڈرون حملوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا گیا اور فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔