• News
  • »
  • قومی
  • »
  • ہائی کورٹ کے ہدایت پر سونم وانگچک اسپتال منتقل،جنتر منتر سے مظاہرین ہٹائے گئے

ہائی کورٹ کے ہدایت پر سونم وانگچک اسپتال منتقل،جنتر منتر سے مظاہرین ہٹائے گئے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 18, 2026 IST

ہائی کورٹ کے ہدایت پر سونم وانگچک اسپتال منتقل،جنتر منتر سے مظاہرین ہٹائے گئے
 
 سونم وانگچک کو ان کی 21 روزہ بھوک ہڑتال کے دوران طبیعت خراب ہونے پر نئی دہلی کے وی ایم ایم سیVMMC اور صفدر جنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق، سونم وانگچک ہوش میں ہیں اور ان کی حالت اس وقت مستحکم ہے۔
 
دہلی پولیس نے بتایا کہ دہلی ہائی کورٹ کے ہدایات اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد سونم وانگچک کو بہتر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، اس دوران کچھ مظاہرین نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، جس سے معمولی ہنگامہ ہوا، لیکن پولیس نے تحمل سے کام لیتے ہوئے مظاہرین سے پرامن طریقے سے جگہ خالی کرنے کی درخواست کی۔
 

روزانہ طبی معائنہ کرنے کی ہدایت

وزارت صحت نے پہلے ہی آر ایم ایل اسپتال، وی ایم ایم سی اور صفدر جنگ اسپتال کی طبی ٹیموں کو ہدایت دی تھی کہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے ہدایت کے مطابق سونم وانگچک کا روزانہ دو مرتبہ طبی معائنہ کروائے  ۔
 

جنتر منتر سے مظاہرین کو کیوں ہٹایا گیا؟

دہلی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ کے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جنتر منتر سے مظاہرین کو ہٹایا، کیونکہ 20 جولائی سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہو رہا ہے۔جمعہ کی رات دہلی کے نئے پولیس کمشنر انوراگ کمار نے اس معاملے پر سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس کے بعد صبح پولیس نے سونم وانگچک کو جنتر منتر سے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے 20 جولائی کو ہونے والے ممکنہ بڑے احتجاج کے پیش نظر بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیے۔
 

مظاہرین کا ردعمل

ایک مظاہرہ کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ صبح تقریباً دس افراد آئے اور خود کو میڈیکل ٹیم بتایا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پولیس اہلکار تھے۔ مظاہرین کے مطابق، پولیس نے رضاکاروں کو ایک طرف ہٹنے کو کہا۔ انہوں نے کچھ دیر انتظار کرنے کی درخواست کی، لیکن پولیس نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے ہدایت کے تحت سونم وانگچک کو اسپتال لے جانا ضروری ہے۔ 
 

سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کرنے کے بعدابھیجیت دیپکے کا بیان  

اس دوران (سی جے پی) کے ابھیجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر کہا کہ سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد وہ خود ہڑتال پر بیٹھے گے ۔ ان کے مطابق، سونم وانگچک کی غیر موجودگی میں وہ خود اور دیگر مظاہرین اس احتجاج کو جاری رکھیں گے۔
 

سونم وانگچک احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

ماحولیاتی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کے حامی سونم وانگچک نے 28 جون کو کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کی قیادت میں شروع کی گئی مہم میں شامل ہو کر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ وہ NEET UG پیپر لیک معاملے پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔