سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ فلم ،"ادے پور فائلز" کنہیا لال ٹیلرمرڈر،کے سلسلے میں کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے اور عدالت نے اس معاملے پر صرف اس وقت فوری سماعت کی فہرست سے انکار کیا ہے۔ جب کل معاملہ کا ذکر کیا گیا تھا۔
سینئرایڈوکیٹ کپل سبل، جمعیۃ علماء ہند کی طرف سےعدالت میں پیش ہوئے، آج دوپہر1 بجے جسٹس سدھاشو دھولیا اور جسٹس جویمالیہ باگچی پر مشتمل بنچ کے سامنے اس معاملے کا زبانی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے معاملے کو فوری طور پر فہرست میں شامل کرنے سے انکار کی رپورٹوں کی وجہ سے، دہلی ہائی کورٹ جمی کی فلم کی ریلیز کے خلاف درخواست کو منظور کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔"میں نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مجھ سے پوچھا کہ یہاں ایک معاملہ زیر التوا ہے۔ اس کی سماعت یا لسٹ تک نہیں ہے۔ آپ کی طرف سے زبانی مشاہدہ کیا گیا ہے،" سبل نے عرض کیا۔ جسٹس دھولیا نے کہا کہ ہم فوری سماعت نہیں کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں درخواست کنہیا لال قتل کیس کے ایک ملزم محمد جاوید کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جس میں فلم کی ریلیز پر روک لگانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس سے ان کے منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی ہوگی۔ کل، عدالت نے ریلیز کی مقررہ تاریخ (11 جولائی) سے پہلے فلم کے لیے فوری فہرست دینے سے انکار کر دیا اور وکیل سے کہا کہ وہ اگلے ہفتے عدالت کے دوبارہ کھلنے پر اس معاملے کا ذکر کرے۔ دہلی ہائی کورٹ اس بنیاد پر فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ہند کی طرف سے دائر کی گئی ایک اور عرضی کی سماعت کر رہی ہے کہ یہ فرقہ وارانہ اشتعال انگیز تھی۔
اْدے پور فائلز پر اعتراض کیوں؟
اُدے پور میں مقیم ایک درزی ، کنہیا لال ٹیلر کو جون 2022 میں مبینہ طور پر محمد ریاض اور محمد غوث نے بے دردی سے قتل کیا تھا۔ ملزمین نے بعد میں اس کا ویڈیو جاری کیا تھا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ یہ قتل کنہیا لال کے خلااف جوابی کارروائی تھی جس نے مبینہ طور پر بی جے پی کی سابقہ ترجمان ، نوپور شرما (گستاخ رسول) کی حمایت میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی تھی۔ واضح رہے نپور شرما نے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرے کیے تھے۔
این آئی اے کے ذریعہ اس کیس کی تحقیقات کی گئیں ، اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بچاؤ کے ایکٹ اور ہندوستانی تعزیرات کے تحت ہونے والے جرائم کو ملزم کے خلاف تیار کیا گیا ہے۔ مقدمے کی سماعت جئے پور کی خصوصی این آئی اے عدالت میں ہو رہی ہے۔
جمعیت علمائے ہند نی فلم پرپابندی لگانے کا کیا مطالبہ
جمعیت علمائے ہند کے صدرمولانا ارشد مدنی نے حال ہی میں کہا تھا کہ متنازعہ فلم میں نوپورشرما کا متنازعہ بیان بھی شامل ہے جس سے پیغمبراسلام کی توہین ہوتی ہے اور اس فلم کے ذریعہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جمعیت علمائے ہند نے متنازع فلم 'ادے پور فائلز کنہیا لال ٹیلرمرڈر' کوچیلنج کرنے کے لیے دہلی، مہاراشٹر اور گجرات کی ہائی کورٹس سے رجوع کیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس فلم سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی اور توہین ہوتی ہے اور اس فلم کے ذریعہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ارشد مدنی نے کہا کہ ایسا مواد بھارتی آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 21 کے تحت دیئے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جمعیت کے وکیل نے درخواست میں 11 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔