Tuesday, March 10, 2026 | 20 رمضان 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • بنگال میں ایس آئی آر معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

بنگال میں ایس آئی آر معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 10, 2026 IST

بنگال میں ایس آئی آر معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت
سپریم کورٹ آج مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرے گی جس میں انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی گہری نظرثانی کو چیلنج کیاگیاہے۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت کی قیادت میں ایک بنچ جس میں جسٹس آر مہادیون اور باگچی شامل ہیں، بنرجی کے ساتھ ساتھ ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ ڈولا سین اور ڈیریک اوبرائن کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گی۔
 
اپنی عرضی میں ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر سیاسی تعصب کے ساتھ کام کرنے کا الزام لگایا ہے اور الزام لگایا ہے کہ جس طریقے سے ایس آئی آر کی مشق کی جا رہی ہے اس کے نتیجے میں سماج کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے لاکھوں ووٹروں کے ناموں کو حذف کر دیا جائے گا۔
 
چیف الیکشن کمشنر کے دورہ بنگال کے خلاف ٹی ایم سی کا احتجاج:
 
چیف الیکشن کمشنر گیانیشور کمار اس وقت مغربی بنگال کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ اس دوران حکمراں ٹی ایم سی کے کارکنوں مسلسل گیانیشور کے خلاف کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ گیانیشور کمار نے آج ایک مندر کا دورہ کیا تاہم اس موقع پر ٹی ایم سی کارکنوں نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر ان کے خلاف احتجاج کیا اور گیانیشور کمار گو بیاک کے نعرے لگائے اور انہیں سیاہ جھنڈیاں دکھائیں۔ 
 
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ بی جے پی لیڈر نشیت پرمانک نے کہاکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات ایک مرحلہ میں ہوں گےتو اچھا ہوگا۔ انہوں نےکہاکہ ٹی ایم سی پولنگ کے دوران سماج دشمن عناصر کو تعینات کرتی ہے جنہیں ووٹروں کو ڈرانے کیلئے ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں متحرک کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بی جے پی کے ایک وفد نے اس سلسلہ میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کئے تھے۔