Sunday, May 24, 2026 | 06 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • کوئمبٹور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں دو گرفتار

کوئمبٹور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں دو گرفتار

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 23, 2026 IST

کوئمبٹور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں دو گرفتار
کوئمبٹور میں ایک 10 سالہ لڑکی کا اغوا، زیادتی اور وحشانہ قتل کے بعد پورے تمل ناڈو میں غم اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور ساتھ ہی خواتین اور بچوں کی حفاظت پر نئے خدشات پیدا ہوئے۔ پولیس نے اس معاملےمیں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سی ایم  وجے نے سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 
 تمل ناڈو کے چیف منسٹر سی جوزف وجے نے اس سانحہ پر گہرے غم کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا یقین دلایا۔ہفتہ کو جاری  ہونے والے ایک بیان میں، وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کو ایک "غیر انسانی اور ناقابل معافی مجرمانہ فعل" قرار دیا جس سے بے پناہ درد اور صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے میں ایسی وحشیانہ حرکتیں کبھی برداشت نہیں کی جا سکتیں اور بچے کے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔سی ایم وجے نے کہا، "میں اس خاندان کے ساتھ دلی تعزیت پیش کرتا ہوں جو اپنی پیاری بیٹی کے ناقابل برداشت نقصان کو برداشت کر رہے ہیں۔ حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے،"۔
 
پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دو افراد کی شناخت کارتک (33) کے طور پر کی، جو ناگاپٹنم کا رہنے والا ہے جو کوئمبٹور کے قریب پلاپلائم میں مقیم تھا، اور اس کے ساتھی موہن راج کو جرم کے سلسلے میں گرفتار کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان متاثرہ کے خاندان سے واقف تھے اور شبہ ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر قتل کرنے سے پہلے بچے کو اغوا کیا تھا۔
 
تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران کارتک کو چوٹیں آئیں۔ حکام کے مطابق فرار ہونے کی کوشش کے دوران اس کی ٹانگ اور ہاتھ میں فریکچر ہوا۔زخمی ملزم کو بعد میں محفوظ کر کے مزید تفتیش کے لیے پولیس کی تحویل میں لایا گیا۔دریں اثنا، موہن راج کو ہفتہ کو سلور جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ارون کمار کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اسے 27 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا جائے۔
 
چیف منسٹر وجے نے کہا کہ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ مکمل اور وقتی تفتیش کریں اور چارج شیٹ کو فوری دائر کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔سی ایم وجے نے کہا۔"تمل ناڈو حکومت خواتین اور بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کرنے والوں کے لیے قانون کے تحت سخت سزا کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے کام کرے گی۔ تمام فوری اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے،" 
 
پولیس نے کہا کہ مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے اور ملزم کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کی حکومتی امداد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی چارج شیٹ دائر کی جائے گی۔
 
سلور کے قریب ایک گاؤں میں اپنے والدین کے ساتھ رہنے والی لڑکی جمعرات کی شام قریبی دکان پر گئی تھی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔کافی وقت گزرنے کے بعد بھی لڑکی نہ ملنے پر پریشان والدین نے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی لی اور سلور پولس اسٹیشن میں شکایت
درج کروائی۔
 
شکایت کی بنیاد پر پولیس نے کیس درج کرکے وسیع تحقیقات شروع کردی ہے۔ دریں اثنا، جمعرات کی رات سلور کے قریب کنمپلائم تالاب کے کنارے جھاڑیوں میں ایک لڑکی کی لاش ملی۔بعد ازاں تفتیش سے پتہ چلا کہ لڑکی کو اغوا کیا گیا، اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، قتل کیا گیا اور اسے یہاں پھینک دیا گیا۔