• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ:25 جولائی سے نئے راشن کارڈز تقسیم کرنے چیف منسٹر کی عہدیداروں کو ہدایت

تلنگانہ:25 جولائی سے نئے راشن کارڈز تقسیم کرنے چیف منسٹر کی عہدیداروں کو ہدایت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 22, 2025 IST     

image
تلنگانہ حکومت نے اپنے انتخابی وعدوں کے حصے کے طور پر کئی اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔ ان کیلئے راشن کارڈ لازمی ہیں خاص طور پر پانچ سو روپے میں کھانا پکانے والی گیس کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ گروہا جیوتھی میں 200 یونٹ کے اندر مفت بجلی کیلئے بھی راشن کارڈلازمی ہے۔ چونکہ دس سالوں سے راشن کارڈ نہیں دیے گئے ہیں اس لیے گذشتہ اور موجودہ حکومتوں کے تحت بہت سے اہل لوگوں کو مختلف اسکیموں سے باہر رکھا گیا ہے۔ اب جبکہ حکومت راشن کارڈ دے رہی ہے استفادہ کنندگان میں امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ریاستی حکومت نے حال ہی میں مہالکشمی اور گروہا جیوتھی اسکیموں کیلئے درخواست دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔
 
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی: 
 
 اس کے تحت استفادہ کنندگان ایم پی ڈی او  دفاتر میں درخواست دے رہے ہیں۔ نلگنڈہ ضلع کے 3.24 لاکھ اہل لوگوں میں سے صرف 1.62 لوگ مہالکشمی اور گروہا جیوتی اسکیموں کے اہل ہیں۔ باقی نے درخواست دی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ اس دوران نئے راشن کارڈ حاصل کرنے والوں سے درخواستیں لی جا رہی ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس مہینے کی 25 تاریخ سے آئندہ ماہ کی 10 تاریخ تک تمام منڈل مراکز میں باضابطہ طورپر نئے راشن کارڈ تقسیم کریں۔ وزیراعلیٰ نے کلکٹروں کے ساتھ بارش، صحت، زراعت، پروجیکٹوں میں پانی کے استعمال اور راشن کارڈس پر جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ یوریا کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن کچھ کسانوں کو کنفیوژ کیا جا رہا ہے۔ چیف منسٹر نے مشورہ دیا کہ محکمہ موسمیات کے ساتھ مل کر بارش کی معلومات 3 گھنٹے پہلے لوگوں کو فراہم کی جائیں۔
 
کانگریس کو پنچایتی اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں جیت کا یقین:
 
کانگریس کو یقین ہے کہ آنے والے بلدیاتی اداروں اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں جیت ان کی ہے۔ کانگریس کے ایم پی ملو روی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے متعارف کردہ اسکیموں کو اچھا ردعمل مل رہا ہے اور لوگ ان اسکیموں سے ریاستی حکومت کے تئیں مثبت ہیں۔ ملوروی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کانگریس سرپنچ، بلدیاتی اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں اچھے نتائج حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی فلاحی اسکیموں سے عوام خوش ہیں کیونکہ ان اسکیموں سے سماج کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ ملو روی نے کے ٹی آر کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں بی آر ایس لیڈر نے کہا تھاکہ کانگریس حکومت دوبارہ اقتدار میں نہیں آئے گی۔ ملو روی نے کہا کہ ہمیں کے ٹی آر کی تنقید کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کمان راجگوپال ریڈی کے چیف منسٹر پر کئے گئے تبصروں کی جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ کانگریس قائدین کو تحمل سے بات کرنی چاہئے۔