تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس 30اگست 2025سے ہوگا۔ ریاستی گورنر جشنو دیو ورما نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اجلاس ہفتہ کی صبح 10:30 بجے الگ الگ شروع ہوں گے۔ چونکہ قانون ساز اسمبلی میں موجودہ رکن مگنتی گوپی ناتھ کی موت کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے، اس لیے ان کی موت پر تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ بعد ازاں ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی جائے گی اور قانون ساز مشاورتی کونسل (بی اے سی) کا اجلاس منعقد ہوگا۔ بی اے سی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا طے کرگی۔ کن امور پر بات کی جائے گی۔ اجلاس کتنے دن ہوگا۔ حکومتی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سمجھا جاتا ہے کہ یہ اجلاس تین دن سے زیادہ نہیں ہوگا۔
پی سی گھوش رپوٹ ایوان میں ہوگی پیش
بتایا جاتا ہے کہ اجلاس میں بنیادی طور پرکالیشورم پروجیکٹ پر جسٹس پی سی گھوش کی طرف سے دی گئی رپورٹ پرہوں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ گھوش کی طرف سے دی گئی رپورٹ کو ایوان میں پیش کرنے اور اس پر بحث ہونے کا امکان ہے۔ امکان ہے کہ حکومت کالیشورم رپورٹ کو یکم ستمبر کو ایوان میں پیش کرے گی۔
ایوان میں اظہار خیال کیلئے ٹریننگ.!
بتایا جا رہا ہےکہ حکومت نے پہلے ہی حکمراں کانگریس پارٹی کے کئی ایم ایل ایز کے لیے ایک تربیتی پروگرام شروع کر دیا ہے تا کہ کالیشورم پر قانون ساز اسمبلی میں رپورٹ پیش کیے جانے کے تناظر میں کیا کہنا ہے۔ حکومت کی حکمت عملی ہے کہ وہ رپورٹ ایوان میں پیش ہوتے ہی حکمراں پارٹی کے ارکان کے بولنے کے موقع سے فائدہ اٹھا کر بی آر ایس کو گھیرے میں لے لے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کے لیے 10 ایم ایل اے اور کئی وزرا کو تیار کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کے ساتھ وزراء سریدھر بابو، سیتااکا، ادلوری لکشمن اور پونم پربھاکر بھی بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ کے اہم نکات کے ساتھ ایک نوٹ خصوصی طور پر تیار کر کے ان سب کو دیا گیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس 30 اگست کو ہوگا
اگست30 کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ سکریٹریٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں کالیشورم رپورٹ کو قانون ساز اسمبلی میں پیش کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی کو 42فیصد ریزرویشن دینے کے معاملے پر دہلی میں قانونی ماہرین، ریاستی حکومت کی طرف سے قائم کردہ ماہر کمیٹی، اور کابینہ کی ذیلی کمیٹیاں جستجو کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 42 فیصد ریرزریویشن معاملے کو ہائی کورٹ میں رپورٹ کیا جائے گا اور بلدیاتی انتخابات کو آگے بڑھانے کے معاملے پر کابینہ میں بحث کی جائے گی۔