• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • تلنگانہ حکومت کا حیدرآباد میں اقلیتی نوجوانوں کے لیے مفت بینک جاب ٹریننگ کا اعلان

تلنگانہ حکومت کا حیدرآباد میں اقلیتی نوجوانوں کے لیے مفت بینک جاب ٹریننگ کا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 17, 2025 IST     

image
 
تلنگانہ حکومت نے محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے ذریعے اقلیتی نوجوانوں کے لیے بینکنگ اور مالیات میں ایک ماہ کی مفت ٹریننگ و ایمپلائمنٹ پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ غیررہائشی پروگرام حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے لئے درخواستیں آن لائن18 جولائی سے داخل کی جا سکتی ہیں۔

درخواست دینے کی اہلیت

تلنگانہ کے اقلیتی امیدواروں (مسلم، عیسائی، سکھ، جین، پارسی، اور بودھ)  درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

 تعلیمی قابلیت،عمر اور آمدنی حد

درخواست دہندگان کو کم از کم 50% نمبروں کے ساتھ گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ ہونا چاہیے۔ اور ان عمر 26 سال سے کم ہو۔ اور ساتھ ہی امیدواروں کے والدین کی سالانہ آمدنی5 لاکھ  روپئے سے کم ہو۔
 

 درخواستیں کیسے داخل کریں 

درخواستیں 18 جولائی سے 18 اگست 2025 تک آن لائن رجسٹریشن یا ضلعی بہبود کے دفاتر میں  داخل کی جا سکتی  ہیں۔  امیدوار مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر  040-23236112 پر رابطہ کریں یا Directormscccctelangana@gmail.com پر ای میل کریں۔