Thursday, September 04, 2025 | 12, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • کالیشورم پروجکیٹ بدعنوانیوں کی سی بی آئی جانچ کا اعلان۔ سرکاری خزانہ لوٹنے والوں کو سزا ملنی چاہئے:ریونت ریڈی

کالیشورم پروجکیٹ بدعنوانیوں کی سی بی آئی جانچ کا اعلان۔ سرکاری خزانہ لوٹنے والوں کو سزا ملنی چاہئے:ریونت ریڈی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Sep 01, 2025 IST     

image
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کالیشورم لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو حکم دیا۔یہ فیصلہ گھوس کمیشن کی رپورٹ پر اسمبلی میں 10 گھنٹے کی بحث کے بعد آیا ہے۔سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس پنکی چندر گھوس کی سربراہی میں کمیشن کا تقرر اس منصوبے کی تعمیر میں بدعنوانی اور کوتاہی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی رپورٹ پر ایوان میں بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں مرکزی ادارے، شامل تھے، اسی لیے مزید گہرائی سے جانچ کے لیے سی بی آئی انکوائری ضروری ہے۔کالیشورم کیس کی جانچ پڑتال کا کیس سی بی آئی کے حوالے کیا جارہا ہے ۔تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے  یہ فیصلہ لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ سچ سامنے آنا چاہیے اور عوام کے پیسے کا غلط استعمال کرنے والے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
 
سیاسی سازش کےتحت کےسی آر کو بنایا جا رہا ہے نشانہ
 اسی دوران  بی آر ایس ایم ایل ایز نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، یہ دعویٰ کیا کہ انہیں عدالتی کمیشن کے نتائج کا جواب دینے کے لیے کافی وقت نہیں دیا گیا تھا۔دریائے گوداوری پر ایک کثیر مقصدی پہل کالیشورم پراجیکٹ، سیاسی طور پر ایک حساس مسئلہ رہا ہے، خاص طور پر جب سے اس کے بیراجوں کو نقصان 2023 کے اسمبلی انتخابات میں مرکزی موضوع بن گیا تھا۔اس دوران بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے شدید ردِ عمل ظاہر کیا۔ ان  الزام لگایا کہ کانگریس ،  بی جے پی دونوں ہی مل کر سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور سابق وزیر ہریش راؤ کو سیاسی طور پر نشانہ بنا رہی ہیں۔اور وہ ایسا کرکے اپنی خامیاں  چھپا نے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
مجلس کی کانگریس حکومت پر تنقید
مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بیس مہینے گذرنے کے باوجود میڑی گڈہ پروجیکٹ کی مرمت کیوں نہیں کی گئی؟۔اکبرالدین اویسی نے یاد دلایا کہ خود کانگریس وزراء نے پہلے کہا تھا کہ اگر مرمت نہ کی گئی تو پانی کی سطح بڑھنے پر ستون بہہ جائیں گے۔ انہوں نے پوچھا کہ اب جب میڑی گڈہ میں دس لاکھ کیوسک پانی موجود ہے تو اُس کے ستون کیوں نہیں گرے؟۔۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف بیانات دے رہی ہے مگر عملی اقدامات نہ ہونے سے عوام میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔اسی بیچ اکبرالدین اویسی نے تلنگانہ حکومت سے کہا کہ عوام نے ووٹ دے کر اُنہیں اقتدار اور ذمہ داری سونپی ہے۔اور فیصلہ سازی اپوزیشن کا نہیں بلکہ حکومت کا کام ہے۔۔، لیکن اب وزراء خود اپوزیشن سے پوچھ رہے ہیں کہ فیصلے کیا ہوں؟ یہ عوام کے اعتماد کے ساتھ ناانصافی ہے۔
بی جےپی  نے کیا خیرمقدم
بی جے پی لیڈر ،ایٹالا راجندر نے کالیشورم تحقیقات کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانتی تھی کہ وہ اس معاملے کو خود سنبھال نہیں سکتی۔ ۔اور کانگریس حکومت کی انکوائری رپورٹ خامیوں سے بھری ہوئی تھی جو قائم نہیں رہ پاتی۔ای راجندر نے امید ظاہر کی کہ سی بی آئی مکمل جانچ کرے گی۔اور کالیشورم پروجیکٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرے گی۔