Friday, May 23, 2025 | 25, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ پولیس کو کار کردگی کی بنیاد پر قومی سطح پر پذیرائی : ڈی جی پی جتیندر

تلنگانہ پولیس کو کار کردگی کی بنیاد پر قومی سطح پر پذیرائی : ڈی جی پی جتیندر

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 21, 2025 IST     

image
تلنگانہ پولیس نے ملک بھر میں  بہترین پولیس ڈپارٹمنٹ کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے، اور ریاست کی پولیس کی بہترین کارکردگی پر قومی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔  ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ڈاکٹر جتیندر نے بدھ کے روز کہا کہ تلنگانہ پولیس ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا پولیس محکمہ بن کر ابھری ہے اور اپنی عمدہ کارگذاری کے لیے ملک گیر سطح پر نام کما رہی ہے۔
 
حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ان کی شاندار کارکردگی پر انعامات سے نوازا۔  جرائم کی تفتیش، سراغ رسانی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 52 پولیس اہلکاروں کو انعامات دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ انڈیا جسٹس رپورٹ 2025 کے مطابق، تلنگانہ پولیس نے قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ محکمہ پولیس سیل فونس کی ریکوری  میں ملک میں  سب سے آگے ہے اور پولیس اہلکاروں کی غیر معمولی کارکردگی نے محکمے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور وہ تعریف و توصیف اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔ڈاکٹر جیتندر نے تمام پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ مسلسل بہتری کے لیے کام کریں اور کامیابی کے اس سلسلے کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خلوص، ایمانداری، اور عوامی خدمت کے جذبےسے کام کرنے سے تلنگانہ پولیس کو قومی سطح پر مزید پہچان ملے گی۔  
 
تقریب میں ڈی جی، سی آئی ڈی شیکھا گوئل نے بتایا کہ سال 2024میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 52افسران کو آٹھ مختلف زمروں میں منتخب کیا گیا، جن میں جرائم کی بہترین طریقے سے تحقیقات اور سراغ لگانے ، زیادہ سے زیادہ سزا، زیرِ تفتیش کیسز کے تیزی سے نپٹارے پوکسو کیسز کے 60دنوں میں نپٹارے ، سائبر کرائم کیسز میں زیادہ ریفنڈ، اور املاک کے جرائم کی موثر تفتیش شامل ہے۔
 
افسران کو ڈی جی پی کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ، شہریوں کے فیڈ بیک میکانزم بشمول کیو آر کوڈ کے ذریعے سب سے زیادہ درجہ بندی حاصل کرنے والے ٹاپ تری یونٹس ، حیدرآباد، میدک اور راماگنڈم  اور کیوآر کوڈ سے ٹاپ ریٹنگ پانے واکےت 10 پولیس اسٹیشنوں کو بھی اس تقریب کے دوران انعام دیا گیا۔
 
ادھرحیدرآباد کے جنوب مغربی زون میں واقع ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے دورہ کیا ،۔۔اور اسٹیشن میں عملی تیاریوں کا جائزہ لیا۔  ۔کمشنر نے اس دورے کے دوران اسٹیشن کی پہلی ایف آئی آر قبول کی اور سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر سی وی آنند نے کہا، کہ یہ نیا پولیس اسٹیشن عوام کو بہتر اور زیادہ قابلِ رسائی پولیس خدمات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
 
حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نےعوام نے یقین دلایا کہ یہاں کا پولیس اسٹاف ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے گا۔۔کمشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اسٹیشن آج سے فعال ہو چکا ہے۔تاہم اس کا سرکاری افتتاح کسی وزیر کی موجودگی میں بعد میں کیا جائے گا۔