Friday, October 24, 2025 | 02, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ کے رنگاریڈی میں تین دن کے اندر 3 دوستوں نے کی خودکشی

تلنگانہ کے رنگاریڈی میں تین دن کے اندر 3 دوستوں نے کی خودکشی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 24, 2025 IST

تلنگانہ کے رنگاریڈی میں تین دن کے اندر 3 دوستوں نے کی خودکشی
تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں خودکشی کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ضلع کے عبداللہ پورمیٹ منڈل کے کوہیڑہ گاؤں میں بچپن سے ایک ساتھ پڑھنے والے تین دوستوں نے اچانک اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تینوں نے ایک ایک دن کے وقفے سے خودکشی کی۔ مرنے والوں میں گریا ویشنوی (18)، سٹالی راکیش (21) اور شریجا (18) شامل ہیں۔ تینوں کی خودکشی سے پورا گاؤں صدمے میں ہے۔
 
سب سے پہلے ویشنوی نے جان دی:
 
ای ٹی وی بھارت کے مطابق، ویشنوی کو پیٹ میں شدید درد تھا۔ اس کے والدین 21 اکتوبر کو اسے ہسپتال لے جا نے کی بات کی،جسکے بعد ویشنوی نہانے کے لیے گئی لیکن دیر تک واپس نہ آئی۔ جب والدین اسے بلانے گئے تو کمرے کا دروازہ بند تھا۔ دروازہ توڑنے پر ویشنوی کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ 22 اکتوبر کو راکیش گھر کے قریب ایک بند کمرے میں سونے چلا گیا، جہاں صبح 5 بجے اس کی ماں نے اس کی لاش رسی سے لٹکتی ہوئی پائی۔
 
شریجا نے جمعرات کو جان دی:
 
پولیس نے بتایا کہ اسی گاؤں میں بدھ نرسمہا کی تین بیٹیوں میں سے دوسری شریجا ویشنوی اور راکیش کے ساتھ دسویں جماعت تک پڑھتی تھی۔ نرسمہا 23 اکتوبر کو صبح 5 بجے ڈیوٹی پر چلے گئے۔ صبح 11:45 بجے تک جب شریجا اپنے کمرے سے سونے کے بعد باہر نہ آئی تو اس کی بہنوں نے کمرے میں جا کر دیکھا۔ کمرے میں شریجا کی لاش رسی سے لٹک رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کی خودکشی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 
خودکشی کی وجہ کیا ہے؟
 
ابتدائی طور پر تینوں کی خودکشی کی وجہ ایک دوسرے دوست کی موت سے لگنے والا صدمہ بتایا جا رہا ہے۔ ویشنوی کی موت سے غمگین ہو کر راکیش نے جان دی، اور ویشنوی اور راکیش کی خودکشی کے غم میں شریجا نے بھی خودکشی کر لی۔ تیلگو میڈیا کے مطابق، دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کی دوستی گاؤں میں کافی مشہور تھی۔ وہ ایک ساتھ گھومتے اور مسائل کا حل کرتے تھے۔ لوگ اس کا مذاق بھی اڑاتے تھے۔
 
خودکشی کے خیالات پر یہاں سے مدد لیں:
 
اگر آپ یا آپ کے جاننے والے کسی بھی قسم کے تناؤ سے گزر رہے ہیں اور خودکشی کے خیالات آ رہے ہیں تو آپ سماجی انصاف اور بااختیاری وزارت کے ہیلپ لائن نمبر 1800-599-0019 یا آسرا این جی او کے ہیلپ لائن نمبر 91-22-27546669پر رابطہ کریں۔