• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • کےکویتاراؤ پرقابل اعتراض تبصرہ۔ تین مارملنّا کے دفترپرتلنگانہ جاگروتی کے کارکنوں کا حملہ۔ گن مین کی فائرنگ

کےکویتاراؤ پرقابل اعتراض تبصرہ۔ تین مارملنّا کے دفترپرتلنگانہ جاگروتی کے کارکنوں کا حملہ۔ گن مین کی فائرنگ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 13, 2025 IST     

image
 حیدرآباد میں ایم ایل سی چنتاپانڈو نوین کمار کے دفتر میں کشیدگی دیکھی گئی۔ نوین کمار کو تین مار ملنّا کے نام سے بھی  جانا جاتا ہے۔ اتوار کو تین مار ملنا کے گن مین نے مظاہرین کے ایک گروپ کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کر دی۔ بتایا جا رہا ہےکہ بی آر ایس لیڈر، ایم ایل سی کویتا پر تین مار ملنّا کی جانب سے مبینہ اہانت آمیز  ریمارکس کرنے پر  تلنگانہ جاگروتی سے وابستہ مظاہرین نے  حیدرآباد  کے علاقہ میڈی  پلی اْپل میں تین مار  ملنّا کے دفتر کے باہر جمع ہوئے۔ اور کویتا کے خلاف ان کے حالیہ ریمارکس کی مذمت کی۔ اور ان کے دفتر پر حملہ کر دیا۔ 

تلنگانہ جاگروتی کے کارکنوں کا حملہ 

پولیس ذرائع کے مطابق، صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب جاگروتی کارکنوں نے مبینہ طور پر ملنا کے دفتر کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی۔ جواب میں ملنّا کے  گن مین نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے ہوا میں انتباہی گولیاں چلائیں۔ایم ایل سی کویتا کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک تلنگانہ جاگروتی کارکن، جس کی شناخت سائی کے طور پر ہوئی ہے، فائرنگ میں زخمی ہوا ہے۔ گن مین نے پانچ راونڈ فارئنگ کی۔ مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے مبینہ طور پر عملے پر حملہ کیا اور ایم ایل سی کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی۔ صورتحال نے سنگین رخ اختیار کرتے ہوئے ایم ایل سی کے گن مین نے ہوا میں پانچ گولیاں چلائیں۔حملے کے وقت ملنا دفتر میں موجود تھے اور ایک بندوق بردار نے انہیں بچانے کے لیے فائرنگ کر دی۔ مبینہ طور پر جھگڑے میں ایم ایل سی کے ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔
 
 

کیا ہے معاملہ

 کانگریس حکومت کی جانب سے حال ہی میں بی سی طبقہ کو 42 فیصدر ریرزویشن دینے کی منظوری دی گئی۔ بی سی طبقہ کو ریزرویشن دینے کی مانگ کو لیکر بی آر ایس لیڈر کویتا نے احتجاج کیا تھا۔ حکومت کی منظوری کےبعد کویتا نے جشن منایا۔ کویتا کا کہنا ہےکہ انکی جدوجہد کے بعد ہی حکومت ریزرویشن دینے پر  مجبور ہوئی۔ 

 تین مار ملنّا کا قابل اعتراض تبصرہ

کویتا کے جشن منانے اور اس کی کامیابی کا سہرا اپنی جدوجہد کو قرار دینے پر تین مار ملنّا نے اعتراض جتایا۔ کانگریس کے ایک سابق  لیڈر  تین مار ملنّا کے نازیبا بیان کے بعد احتجاج شروع ہوا۔  ملنّا کے بیان کو شدید قابل اعتراض سمجھا جاتا ہے۔ ایک حالیہ  بیان میں ملنّا نے ایم ایل سی کویتا سے اشتعال انگیز الفاظ میں سوال کیا تھا۔"کیا ایک پلیٹ پر کوئی معاہدہ ہے؟ کیا ایک بستر پر کوئی معاہدہ ہے؟ آپ کو پسماندہ طبقات کے فوائد سے کیا لینا دینا ہے؟ کیا آپ خود بھی پسماندہ طبقے ہیں؟"۔
 
لفظ 'بیڈ' پر مشتمل تبصرے نے کویتا کے حامیوں کی طرف سے شدید ردعمل کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں اتوار کو ملنا کے دفتر کے باہر ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے۔پولیس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور سرکاری شکایت درج ہونے کے بعد مزید کارروائی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ تین ما ر ملنّا کومخالف  پارٹی سرگرمیوں  میں  ملوث  ہونے کا الزام لگا کر پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔
 
 
 

سیاسی مخالفین کو نشانہ بناتے ہیں ملنّا

ملنا، جو یوٹیوب چینل کیو نیوز چلاتے ہیں، جون 2024 میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر ورنگل-نلگنڈہ-کھمم گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ سے ضمنی انتخاب میں ایم ایل سی کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ وہ سابق چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے ارکان خاندان کے سخت ناقد رہے ہیں۔ایم ایل سی اپنے متنازعہ تبصروں اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بناتے ہوئے جارحانہ زبان کے استعمال کے لیے جانا جاتا ہے۔ جب بی آر ایس کی حکومت تھی تو ان کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے تھے۔

کانگریس سے پہلے بی جے پی میں تھے ملنا

وہ جیل سے رہا ہونے کے فوراً بعد دسمبر 2021 میں بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ ان کے خلاف کل 38 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان کے خلاف درج کیے گئے کچھ مقدمات کے سی آر، ان کے بیٹے کے ٹی آر اور بیٹی کویتا کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے تھے۔2023 میں کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد، وہ پارٹی میں شامل ہوئے اور ایم ایل سی منتخب ہوئے۔اور اب کانگریس نے بھی انھیں معطل کر دیا ہے۔