• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم پر تنازعہ: وزیر پونگولیٹی اور کوشک ریڈی آمنے سامنے

ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم پر تنازعہ: وزیر پونگولیٹی اور کوشک ریڈی آمنے سامنے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 10, 2026 IST

ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم پر تنازعہ: وزیر پونگولیٹی اور کوشک ریڈی آمنے سامنے
کملا پور، ہنمکنڈہ ضلع میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم پر کشیدگی
ایم ایل اے کوشک ریڈی کی وزراء پونگولیٹی اور پونم پربھاکرسے بحث 
اسٹیج پر پچھلی حکومت پر تنقید کے بعد ایم ایل اے نے کیا  اعتراض
وزرا کو حکومتی پلیٹ فارم پر سیاست سے گریزکرنے کا دیا مشورہ
 دونوں جانب سے نعرےبازی :پولیس مداخلت پر صورتحال قابومیں
 
 تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کے کملا پور منڈل میں پیر کو ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کے پروگرام میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ریاستی وزرا اور  بی آر ایس، ایم ایل اے کوشک ریڈی کےدرمیان گرما گرم بحث چھڑ گئی۔ بی آر ایس  لیڈر اورحضور آباد  ایم ایل اے پی کوشک ریڈی نے وزراء کی تقریروں پر اعتراض کیا۔

سابق حکومت پر تنقید،ایم ایل اے کا اعتراض 

ڈبل بیڈروم مکانات کے افتتاح کے ساتھ ہی ریاستی وزراء پونگولیٹی سرینواس ریڈی اور پونم پربھاکر نے مستحقین میں پٹے تقسیم کرنے کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابقہ ​​حکومت پر تنقید کی کہ انہوں نے کام کو ادھورا چھوڑ کر ریاست کو قرضوں میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کانگریس حکومت نے فنڈز مختص کیے ہیں، کام مکمل کیا ہے اور مستحقین کو مکانات فراہم کر رہے ہیں۔

پی کوشک ریڈی وزرا پر برہم 

ایم ایل اے پی کوشک ریڈی جو اسی اسٹیج پر موجود تھے، نے فوری طور پر وزراء کے تبصروں کا جواب دیا۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ کے سی آر حکومت نے یہ مکانات بنائے ہیں اور وزراء ایسے الزامات لگارہے ہیں جو حقیقت کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا "جھوٹ مت بولو.. صرف سچ بولو. یہ سیاست کا پلیٹ فارم نہیں ہے، بلکہ لوگوں کو حقائق بیان کرنے کی جگہ ہے،"۔ انہوں نے وزراء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی سرکاری تقریب میں سیاسی تنقید کرنا نامناسب ہے۔

دونوں فریق کے حامیوں کی نعرے بازی 

اس تناظر میں ماحول اچانک اس وقت گرم ہو گیا جب دونوں جماعتوں کے کارکنوں اور حامیوں نے ایک دوسرے پر شدید نعرے بازی کی۔ لوگ اسٹیج پر آنے کی کوشش کی ۔  پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے بی آر ایس کارکنوں کو موقع سے دور بھیج دیا تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ اس واقعے کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
 

بی آر ایس لیڈر منّے کریشانک سی ایم ریونت ریڈی  پر سنگین الزام 

بی آر ایس لیڈر منّے کریشانک نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور ان کے بھائی سے متعلق زمین الاٹمنٹ معاملے میں سنگین الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ کے بھائی ،اے کونڈل ریڈی سے منسلک کمپنی پر بھی سوال اٹھائے۔ ۔ان کا الزام ہے کہ 100 کروڑ کی زمین الاٹ مینٹ  کے معاملے میں سی ایم ریونت ریڈی نے ناجائز طریقے سے اپنے بھائی کی مدد کی ۔بی آر ایس لیڈر نے پورے معاملے کی جج کی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
 
 انھوں نے الزام لگایا کہ سی ایم ریونت ریڈی نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں کچھ نہیں کیا سوائے گھوٹالوں کے۔ کرشنک نے الزام لگایا ہے کہ سی ایم ریونت نے فورتھ سٹی کے نام پر ایک بڑے اراضی گھوٹالہ میں ملوث ہے۔سی ایم ریونت ریڈی نے فورتھ سٹی میں 5 ایکڑ زمین اپنے بھائی کی کمپنی کو الاٹ کی ہے۔ کرشنک نے انکشاف کیا ہے کہ ریونت حکومت نے سیکڑوں کروڑ کی زمین کم قیمت پر الاٹ کی ہے۔ سی ایم ریونت ریڈی فورتھ سٹی کی اراضی اپنے کنبہ کے افراد کو مختص کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر اس کی تحقیقات کرائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی لیڈر اس معاملے پر جواب کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کیا کرے گی؟ اس کی مکمل انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے۔ وزیراعلیٰ کو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔