Thursday, February 20, 2025 | 21, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • ! پرم ویر چکر کے فاتح شہید ویر عبدالحمید سے منسلک اسکول کانام کیا گیا تبدیل

! پرم ویر چکر کے فاتح شہید ویر عبدالحمید سے منسلک اسکول کانام کیا گیا تبدیل

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 16, 2025 IST     

image
پرم ویر چکرکے فاتح شہید ویر عبدالحمید سے منسلک اسکول کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب اسے پی ایم شری کمپوزٹ اسکول کے نام سے جانا جائے گا۔ اس پورے معاملے پر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ شہید کے اہل خانہ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور مقامی لوگ بھی اس اقدام سے ناراض ہیں۔اس معاملہ پر بی ایس اے سے فون پر شکایت بھی درج کرائی  گئی ہے۔
 
یادرہے کہ دھامو پور گاؤں کے رہنے والے بہادر بیٹے عبدالحمید نے 1965 کی پاک ،بھارت جنگ میں پاکستانی پیٹن ٹینک تباہ کر کے ملک کی عزت میں اضافہ کیا تھا۔ ان کے پوتے جمیل عالم کا کہنا ہے کہ گاؤں کے اسکول کا نام شہید عبدالحمید کے نام پر رکھا گیا تھا لیکن اسکول انتظامیہ نے اپنی مرضی کے مطابق اسے تبدیل کردیا۔جمیل نے اسکول انتظامیہ کے اس فیصلے کو شہید کی توہین قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں بیسک ایجوکیشن آفیسر سے بات کی اور شکایت درج کرائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایس اے ہیمنت راؤ نے کہا کہ اسکول کے پرنسپل نے انہیں بتایا کہ ریکارڈ میں اس کا ذکر کبھی بھی ویر عبدالحمید کے طور پر نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ا سکول 2019 سے چل رہا ہے۔ میں خود جا کر دیکھوں گا۔ شہید کی عزت سب سے ابتر ہے۔
 
خیال رہے کہ ویر عبدالحمید  یکم جولائی 1933 کو ریاست اتر پردیش کے غازی پور ضلع کے گاؤں دھام پور میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ سکینہ بیگم اور والد محمد عثمان درزی تھے۔ عبدالحمید  یکم  کپڑے سلائی کے کام میں اپنے والد کی مدد کرتا تھا۔ حمید نے دسمبر 1954 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور گرینیڈیئرز رجمنٹ کی چوتھی بٹالین میں تعینات ہوئے۔تاہم 1965 میں ویر عبدالحمید  نے آٹھ پاکستانی ٹینک تباہ کیے اور نویں ٹینک کو تباہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔