Thursday, March 05, 2026 | 15 رمضان 1447
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہار میں ہوگا اب بی جے پی وزیر اعلی!نیتش کمار جائیں گے راجیہ سبھا

بہار میں ہوگا اب بی جے پی وزیر اعلی!نیتش کمار جائیں گے راجیہ سبھا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 05, 2026 IST

بہار میں ہوگا  اب بی جے پی  وزیر اعلی!نیتش کمار جائیں گے  راجیہ سبھا
بہار کے وزیر اعلیٰ نیتش کمار نےراجیہ سبھا جانے کی خبروں پر مہر لگا دی ہے۔انہوں نے  خود جمعرات کو سوشل میڈیا پر راجیہ سبھا جانے کی خبروں کی تصدیق کی۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ بہار اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) کے رکن بھی بنیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کا تعلق مستقبل میں بھی برقرار رہے گا اور نئی حکومت کو مکمل تعاون اور رہنمائی دیتے رہیں گے۔
 
نیتش کمار نے کیا کہا؟
 
نیتش نے ایکس پر لکھا:میرے دل میں ایک خواہش تھی کہ میں بہار اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے بھی دونوں ایوانوں کا رکن بنوں۔ اسی تسلسل میں اس بار انتخابات میں راجیہ سبھا کا رکن بننا چاہ رہا ہوں۔ میں مکمل ایمانداری سے یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ میرا یہ تعلق مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔ جو نئی حکومت بنے گی، اسے میرا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل رہے گی۔
 
نیتش کے بیٹے نیشانت کو راجیہ سبھا بھیجنے کی تھیں خبریں
 
اس سے پہلے خبروں میں آیا تھا کہ جنتا دل یونائیٹڈ (JDU) نے وزیر اعلیٰ نیتش کمار کے بیٹے نیشانت کمار کو راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے ساتھ پارٹی رام ناتھ ٹھاکر یا کسی اور کو بھیج سکتی تھی۔ اب پارٹی دوسری سیٹ پر نیشانت کو اتارے گی یا کسی اور کو، اس کا انکشاف جلد ہو جائے گا۔ بی جے پی نے قومی صدر نتن نوین اور شیویش کمار کو میدان میں اتارا ہے۔ ایک اور سیٹ پر راشٹریہ لوک منچ (RLM) کے سربراہ اپندر کشواہا کو اتارنے کی تیاری ہے۔