• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • چلتی ٹرین سے چور نے مسافر کو گرایا نیچے۔ٹرین کی زد میں آنے سے کٹ گئی ٹانگ،بدمعاش 20 ہزار کا فون لے کر فرار

چلتی ٹرین سے چور نے مسافر کو گرایا نیچے۔ٹرین کی زد میں آنے سے کٹ گئی ٹانگ،بدمعاش 20 ہزار کا فون لے کر فرار

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 04, 2025 IST     

image
مہاراشٹر کے کلیان سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں امبیوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب میل ایکسپریس میں سفر کرنے والے ایک مسافر کو چور نے نیچےگرا دیا۔ در اصل،چورمسافر سے  موبائل فون چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔اس دوران چور نے مسافر کو نیچے گرا دیا۔جسکیوجہ سے  ٹرین کی زد میں آنے سے مسافر کی ٹانگ کٹ گئی۔یہ واقعہ صبح سات بجے کے قریب پیش آیا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ چور زخمی مسافر سے 20 ہزار روپے  کا فون چھین کر وہاں سے فرار ہو گیا۔ مسافر کی شناخت گورچ رام داس نکم کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کی عمر 26 سال ہے۔ وہ ناسک ضلع کا رہنے والا ہے۔
 
مسافر کی ٹانگ ٹرین کے پہیوں کے نیچے آ گئی:
 
مسافر تپوون ایکسپریس سے ناسک کی طرف سفر کر رہا تھا، جب امبیوالی اسٹیشن کے قریب ایک 16 سالہ نابالغ چور نے مسافر نکم کے ہاتھ پر حملہ کیا اور اس کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ اس حملے کی وجہ سے گورچ نکم نیچے گر گئے اور ان کی بائیں ٹانگ ٹرین کے پہیوں کے نیچے آ گئی۔ جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ پر شدید چوٹ آئی۔اس واقعے کے بعد بھی ملزمان باز نہیں آئے۔ اس نے زخمی گورچ کو لاٹھیوں سے مارا اور اس کا 20,000 روپے کا فون زبردستی چھین لیا۔ کلیان ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے (سی آر نمبر 999/25، دفعہ 307، 309 (4) بی این ایس)۔ کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے 16 سالہ نابالغ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس اب اس سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
 
بہار کے بھاگلپور ضلع میں ایک بڑا حادثہ:
 
بہار کے بھاگلپور ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ضلع کے شاہ کنڈ علاقے میں ایک ڈی جے وین کھائی میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 3 افراد شدید زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈی جے وین پر کل 9 لوگ سوار تھے۔ یہ حادثہ بجلی کے تار کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈی جے وین اچانک بجلی کے تار کو چھو گئی۔ اس کے بعد ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہوگیا اور وین کھائی میں جاگری۔جیسے ہی وین کھائی میں گری، کئی لوگ اس میں پھنس گئے۔ کچھ لوگوں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ان تمام کو فوری طور پر شاہ کنڈ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لایا گیا۔ جہاں 5 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔