آندھرا پردیش کےکڑپہ میں تین روزہ دینی اجتماع (اجتماعِ عام) آج یعنی 23 جنوری 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ یہ اجتماع ریاست کے مسلمانوں کی تاریخ کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔
آندھراپردیش کےوزیر این فاروق نےاجتماع کے پہلے دن شرکت کی۔ آندھرا پردیش حکومت کے مشیرمحمد شریف، مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کے چیئرمین مولانا مشتاق، تبلیغی جماعت کے کڑپا امیرعبدالقادر اور دیگر ممتاز رہنما اس موقع پرشریک ہیں۔ اجتماع کا اختتام 25 جنوری (اتوار) کو "رقت آمیز اجتماعی دعا" پر ہوگا۔تقریباً 300 ایکڑ اراضی پر پنڈال، پینے کے پانی، وضو خانے،عارضی بیت الخلا اور بجلی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ٹریفک کنٹرول اور شرکاء کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس تعینات کی گئی ہے۔
ریاست کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائڈو نے اس اجتماع کو ریاست کا اجتماع قرار دیا ہے اس موقع پر ریاست حکومت ضلع کلکٹر کو ہدایت کی کہ اجتماع میں جو بھی خدمات ہو انجام دیں اس موقع پر ضلع کلکٹر کی ہدایت پر ضلع پنچات راج کو صاف صفائی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ضلع پنچات افیسر گنڈی کوٹا راجا لکشمی نے منصف ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے جو کہ اتنی بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہو رہے ہیں اور ہمیں خدمت کا موقع دے رہے ہیں اس پر میں تمام مسلمان بھائیوں کو خوش آمدید کہتی ہوں اور ہمارے کلکٹر صاحب کی زیر نگرانی اتنی بڑی ذمہ داری نبھاتے ہوئے۔مجھ فخر محسوس ہوا رہا ہے۔ تمام مسلمان بھائیوں کو خوش آمدید کہا ۔شہر ، ضلع اور ریاست میں امن بنا اور ریاست کی ترقی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔
اس سے پہلے ریاستی وزیراقلیتی بہبود این محمد فاروق نے کئی مرتبہ یہاں کادورہ کرکے سرکاری عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیے ہیں۔ ضلع کلکٹر کڑپہ ڈاکٹرسریدھراور ضلع ایس پی مسٹرایس این وشواناتھ نے کئی مرتبہ یہاں کادورہ کیا اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کے اقدامات کی ہدایت دی۔ حکومت آندھراپردیش نے اس اجتماع کے انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ پانی برقی کا معقول انتظام کیاگیاہے۔ سڑکیں تعمیرکی گئی ہیں۔ پولیس کا وسیع بندوبست کیاگیا ہے۔
ضلع ایس پی کڑپہ مسٹروشواناتھ نے محکمہ پولیس کا اعلیٰ اجلاس منعقدکیا اورسیکیوریٹی انتظامات کاجائزہ لیا اورضروری ہدایات جاری کیے۔ انہوں نے کہاکہ اجتماع کے مقام پرڈرون کیمروں سے مسلسل نگاہ رکھی جائے گی۔ اجتماع میں داخلے کے راستوں‘ ٹریفک اورگاڑیوں کی پارکنگ کے مقامات کا جائزہ لیا۔ پولیس کا وسیع بندوبست کیاگیا ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری محکموں کے باہم اشتراک سے تمام کاموں کو مکمل کرنے پرزوردیا۔