• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • چور کو ایک غلطی پڑ گئی بھاری۔ سب رہےگئے حیران

چور کو ایک غلطی پڑ گئی بھاری۔ سب رہےگئے حیران

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 04, 2025 IST     

image
چور نے دو گھروں میں چوری کرنے کےبعد تھک ہار کر وہ ایک گھر میں نرم گرم بسترپرسوگیا۔ گھر کا مالک صبح اٹھنے کےبعد چور کو بستر پر دیکھ کر حیران رہے گیا۔ چور کے پاس سے چوری شدہ سونے کے زیورات اور رقم برآمد ہوئی۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے کانپور میں پیش آیا۔
 
ونود کمار اور انیل کمار بھائی مریم پور ریلوے لائن کے قریب نذیر آباد تھانے کے علاقے میں ملحقہ مکانات میں رہتے ہیں۔اس دوران نشے میں دھت چور سب سے پہلے آدھی رات کو ونود کے گھر میں داخل ہوگیا۔ اس نے الماری توڑ کر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ اس کے بعد چور ساتھ والے انیل کے گھر میں داخل ہوا۔ اس نے وہاں موجود الماری کو بھی توڑا اور زیورات اور رقم چوری کر لی۔ شراب اور نشے میں چور انیل کے گھر کے اندر بستر پر سو گیا۔
 
دوسری طرف انیل نامی آٹو ڈرائیور اگلی صبح بیدار ہوا۔ وہ اپنے گھر میں بستر پر ایک نامعلوم شخص کو سوئے ہوئے دیکھ کر چونک گیا۔ گھر میں دیکھا تو الماری ٹوٹی ہوئی تھی۔ اس میں قیمتی سامان نہیں ملا۔ جب  سوئے ہوئے شخص کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے مسروقہ زیورات اور رقم برآمد ہوئی۔ ادھر ونود کی بیوی بھی  یہ  خبر سن کر جاگ گئی۔ اسے معلوم ہوا کہ ان کا گھر بھی لوٹ لیا گیا ہے۔
 
اس دوران ان دونوں خاندانوں نے پڑوسیوں کو آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی چور کو پکڑ کر گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ چور کو وہاں پہنچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔