Monday, February 16, 2026 | 28, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • پہلگام حملے کے بعد بند 14 سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی ملی منظوری

پہلگام حملے کے بعد بند 14 سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی ملی منظوری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Feb 16, 2026 IST

پہلگام حملے کے بعد بند 14 سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی ملی منظوری
سری نگر-جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کو جامع سیکورٹی جائزہ کے بعد کشمیر اور جموں ڈویژنوں میں 14 سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیرکو مرکزی زیرانتظام علاقے میں 14 سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے، جنہیں گزشتہ سال اپریل میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد  عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ایل جی انتظامیہ نے گزشتہ سال 22 اپریل کو پہلگام کے بایسران گھاس کے میدان میں دہشت گردانہ حملے کے بعد  جموں کشمیر  میں تقریباً 50 سیاحتی مقامات کو بند کر دیا تھا، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔
 
ایل جی کے دفتر نے X پر کہا، "ایک مکمل سیکورٹی جائزہ اور بات چیت کے بعد، میں نے کشمیر اور جموں ڈویژنوں میں مزید سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، جنہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ دوبارہ   سیاحوں کےلئے کھولا جائےگا۔

"کشمیر ڈویژن کے گیارہ سیاحتی مقامات

 یوس مرگ، دودھ پتھری، کوکرناگ میں ڈنڈی پورہ پارک، پیر کی گلی، شوپیاں میں دبجان اور پدپاون، استن پورہ، سری نگر میں ٹیولپ گارڈن، تھاجواس گلیشیئر، گاندربل میں ہنگ پارک، ولر اور واتلب کو فوری طور پر  بحال کیا جائےگا۔"
 
انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن میں تین سیاحتی مقامات – ریاسی میں دیوی پنڈی، رامبن میں مہو مانگٹ اور کشتواڑ میں مغل میدان – کو بھی فوری طور پر دوبارہ کھولا جانا ہے۔ منوج سنہا نے مزید کہا، "کشمیر ڈویژن میں تین سائٹس - گریز، اتھواتو اور بنگس - اور جموں ڈویژن میں ایک سائٹ - رامبن میں رام کنڈ - کو برف صاف ہونے کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔"
 
 سیا حتی علاقے دوبارہ کھلنے سے مرکزی زیر انتظام  علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو ایک نیا فروغ ملنے کی امید ہے۔ یہ سیاحتی مقامات پہلگام میں مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد بند کردیئے گئے تھے جس میں 25 سیاحوں اور ایک مقامی ٹٹو سوار سمیت 26 لوگ مارے گئے تھے۔