• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • غازی آباد میں المناک حادثہ:اقرا ء نامی لڑکی ہائی وے پر چلا رہی تھی بائیک ،ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر موت

غازی آباد میں المناک حادثہ:اقرا ء نامی لڑکی ہائی وے پر چلا رہی تھی بائیک ،ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 13, 2026 IST

غازی آباد میں المناک حادثہ:اقرا ء نامی لڑکی ہائی وے پر  چلا رہی تھی بائیک ،ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر موت
اتر پردیش کے غازی آباد  میں ،ایک 19 سالہ لڑکی   ہائی وے پر بائک چلا رہی تھی،اس دوران  بائک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں  اقرا ءکی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس کا ساتھی 20 سالہ ہاشم  شدید زخمی ہے ۔
 
یہ حادثہ صبح 4:30 بجے آئی ایم ایس کالج کے سامنے ہائی وے پر ویو سٹی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں پیش آیا۔ واقعہ  کی ویڈیو بھی منظر عام پر ہے،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثہ سے عین قبل،لڑکی بائک چلا رہی ہے جبکہ انکا ساتھ ریل بنا رہا ہے۔
 
رپورٹس کے مطابق، اقرا ء اور ہاشم ہفتہ کو اپنے گھر سے نکلے تھے، لیکن دیر رات تک واپس نہیں لوٹے۔ ان کی غیر موجودگی سے پریشان ہو کر ان کے گھر والوں نے ان کی تلاش شروع کر دی اور پوری رات انہیں ڈھونڈتے رہے۔ اسی دوران، اتوار کی صبح تقریباً 4 بجے پولیس کو حادثے کی اطلاع ملی، جس کے بعد دونوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اقرا ءکو مردہ قرار  دیا، جبکہ زخمی ہے۔
 
بائیک چلاتے ہوئے دونوں ریل بنا رہے تھے:
 
پولیس نے بتایا کہ ہاشم کی اسپورٹس بائیک اقرا ءچلا رہی تھی اور ہاشم پیچھے بیٹھ کر ریل بنا رہا تھا۔ اسی دوران نیشنل ہائی وے 9 کے فلائی اوور پر تیز رفتار بائیک اقرا ءکے کنٹرول سے نکل گئی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ دونوں کو مقامی لوگوں نے ہسپتال میں داخل کرایا۔ ہاشم کے کمر، کندھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔ اس کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا اور ریل بنا رہے تھے۔
 
ہفتہ سے دونوں غائب تھے:
 
ہاشم اور اقرا ءدونوں ایک ہی محلے میں رہتے تھے۔ ہفتہ کو صبح 11 بجے اقرا ءگھر سے بازار جانے کی بات کہہ کر گئی تھی، لیکن دیر شام تک گھر نہ لوٹنے پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ بعد میں پتہ چلا کہ ہاشم بھی اپنی اسپورٹس بائیک لے کر غائب ہے۔ اس کے بعد پولیس نے صبح اقرا ءکے گھر والوں کو ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ 
 
پولیس نے درج کیا مقدمہ
 
تاہم پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ حادثے کی درست وجوہات معلوم کرنے کے لیے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی بنیاد پر یہ طے کیا جائے گا کہ یہ حادثہ صرف تیز رفتار کا نتیجہ تھا یا اس میں دیگر عوامل بھی شامل تھے۔ پولیس نے نوجوانوں سے گاڑی چلاتے وقت احتیاط برتنے اور تیز رفتار سے بچنے کی اپیل کی ہے۔