Tuesday, September 16, 2025 | 24, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اندور میں افسوسناک سڑک حادثہ ، تین افراد کی دردناک موت،زخمیوں کی حالت تشویشناک

اندور میں افسوسناک سڑک حادثہ ، تین افراد کی دردناک موت،زخمیوں کی حالت تشویشناک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Sep 16, 2025 IST     

image
اندور میں ایئرپورٹ روڈ پر تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے کئی ڈرائیوروں کو ٹکر مار دی جس سے ایک بچی سمیت تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہیں،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ٹرک ڈرائیور نے 7 گاڑیوں کو ٹکر مار دی جس میں متعدد ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ سے مشتعل لوگوں نے ٹرک کو آگ لگا دی۔ تاہم فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔چیف منسٹر موہن یادو نے اندور میں ٹرک حادثے پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ موہن یادو نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کے مناسب علاج کی ہدایات دی ہیں۔
 
 وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ٹرک حادثے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی امداد اور بحالی کے کام کا معائنہ کریں گے۔ رات 11 بجے سے پہلے ہیوی گاڑیوں کے شہر میں داخلے کی وجوہات کی ابتدائی حقائق پر مبنی تحقیقات کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ریاستی وزیر کیلاش وجے ورگیہ اور اندور ڈویژن کے کمشنر سدام کھڈے نے بھی زخمیوں کی عیادت کی اور ان کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ 
 
اترپردیش میں فائرنگ کا واقعہ :
 
اترپردیش کے ایودھیا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (رورل) بلونت چودھری  نے کہاکہ توالی بیکاپور علاقہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہاکہ کوتوالی بیکاپور کے گاؤں کے رہنے والے مکیش وشوکرما نے بیکاپور پولس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب وہ شام کے وقف سامان خریدنے کے بعد سڑک پر جارہے تھے تبھی ایک فور وہیلر ڈرائیور نے انہیں ٹکر مارنے کی کوشش کی۔ 
 
جب مکیش نے احتجاج کیا تو ڈرائیور نے نہ صرف جارحانہ رویے کا مظاہرہ کیا اور اسے زبانی بدسلوکی کی بلکہ مبینہ طور پر قتل کرنے کے ارادے سے اس پر گولی بھی چلائی۔ آپریشن ٹریٹ کے تحت نصب کیمروں کے ذریعے کار ڈرائیور کی شناخت انیرودھ ورما کے طور پر ہوئی جو تھانہ مت پور، سلطان پور ضلع کا رہائشی تھا۔ پولیس عہدیدار نے کہاکہ انیرودھ ورما کو گرفتار کیا گیا اور اس کا لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔