• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • کیا ٹرمپ نے ایران کو حملےسے پہلے کوئی ڈیڈ لائن دی؟ امریکی صدر نے کیا کہا

کیا ٹرمپ نے ایران کو حملےسے پہلے کوئی ڈیڈ لائن دی؟ امریکی صدر نے کیا کہا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 16, 2026 IST

کیا ٹرمپ نے ایران کو حملےسے پہلے کوئی ڈیڈ لائن دی؟ امریکی صدر نے کیا کہا
 
 
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے ایران کے پلوں (Bridges)اور دیگر اہم تنصیبات پر حملہ کرنے سے پہلے کوئی آخری مہلت (ڈیڈ لائن) دی ہے؟ جواب میں ٹرمپ نے کہا: مجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، لیکن ایران اچھی طرح جانتا ہے کہ صورتحال کیا ہے، اس لیے اسے بہتر برتاؤ کرنا چاہیے۔
 
ٹرمپ نے یہ بات پنسلوانیہ میں ،پنسلوانیہ ڈیفنس اینڈ انوویشن سمٹ(Pennsylvania Defence and Innovation Summit) میں شرکت کےبعد میڈیا سے کہی
 
اس سے قبل میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کےلیےواپس نہیں آتا تو امریکہ اگلے ہفتے ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کو معاہدہ کر لینا چاہیے، ورنہ "آپ کے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی ایشیا میں کشیدگی برقرار ہے اور امریکہ کی جانب سے ایران پر فوجی حملے جاری ہیں۔
 
دوسری جانب سی این این کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اور ایرانی نمائندے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والی سمندری آمدورفت پر پابندیاں لگائے رکھے گا، اس وقت تک مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ یہ فوجی کاروائی کب تک جاری رہے گی تو انہوں نے کہا کہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ایران خودکوئی دوسرا فیصلہ نہیں کرتے۔
 
ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال ایران میں امریکی فوج بھیجنے کے بجائے دوسرے طریقوں سے کاروائی کرنا چاہتے ہیں۔کبھی کبھی زمینی کاروائیGround) operations ) کی ضرورت پڑتی ہے،ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ دوسرے ممالک یا اتحادی بھی یہ کاروائی کر سکتے ہیں۔
 
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ شہری ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا:بہتر ہے کہ آپ معاہدہ کر لیں، ورنہ آپ کے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا۔