Friday, May 23, 2025 | 25, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • متحدہ عرب امارات نے رقم کی تاریخ ۔ بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 2 وکٹوں سے دی شکست

متحدہ عرب امارات نے رقم کی تاریخ ۔ بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 2 وکٹوں سے دی شکست

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammad Imran Hussain | Last Updated: May 21, 2025 IST     

image
متحدہ عرب امارات نے   شارجہ میں  کھیلے گئے  بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے  دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں  پہلی کامیابی حاصل کی۔ یو اے ای نے 2 وکٹوں سے بنگلہ دیش کو  شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ یادگار ، سنسنی خیز اور تاریخی مقابلے  میں یو اے ای نے بنگلہ دیش کیخلاف 206 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند یعنی ایک گیند قبل حاصل کیا حاصل کیا۔ اور اب سیریز ایک ایک سے برا بر ہوگئی۔سیریز  کا تیسرا  اورفیصلہ کن  میچ  21  مئی  کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا ۔
 
 یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 42 گیندوں پر 82 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے ناہید رانا، رشاد حسین اور شریف الاسلام نے دو، دو، تنویر اسلام اور تنظیم حسن ثاقب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔تاریخی کامیابی کےبعد متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کپتان  اور مین آف دی میچ  محمد وسیم نے کہاکہ ، وہ  بہت خوش ہیں  کہ  ان کی ٹیم  نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔  انھوں نے کہاکہ  ٹیم پْر امید تھی کہ  ایک بڑا،ا سکور کا تعاقب کر سکتے ہیں کیونکہ وہ کنڈیشنز جانتے ہیں۔
 
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے تھے۔ تنزید حسین نے 33 گیندوں پر 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ توحید ہریدوئے نے 45 رنز بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے محمد جواداللہ نے 3 اور صغیر خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
 
یہ متحدہ عرب امارات کی کسی بھی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلی جیت تھی اور ٹی 20 انٹر نیشنل میں ان کا پہلی 200 سے زیادہ رنز کا تعاقب تھا۔ اس نے ٹی 20 انٹر نیشنل کی تاریخ میں کسی مکمل ممبر کے خلاف کسی ایسوسی ایٹ نیشن کی طرف سے سب سے زیادہ کامیاب تعاقب کاہدف بھی بنایا،سال  2019 میں  نیدرلینڈز   بمقابلہ آئرلینڈ ،چار وکٹ پر 183کے سابق ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
 
مزید برآں، یو اے ای  کی اننگز 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف اسکاٹ لینڈ کے  چھ وکٹ پر 213 کے بعد، مکمل رکن کے خلاف ٹی 20 انٹر نیشنل میں 200 سے زیادہ اسکور کرنے والی ایسوسی ایٹ ٹیم کی صرف دوسری مثال بن گئی۔