یوپی بورڈ امتحان 2025: اتر پردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات کل یعنی 24 فروری 2025 سے شروع ہو رہے ہیں۔ اس بار امتحان میں سیکورٹی اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ہائی اسکول کے لیے 12 مارچ 2025 تک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے 20 مارچ 2025 تک امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔
سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اس سال یوپی بورڈ کے امتحان میں 54 لاکھ سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں جہاں امتحان کے دوران نگرانی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز میں 10 ہزار سے زائد ہائی ریزولوشن سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پیپر لیک ہونے سے روکنے کے لیے امتحانی مراکز کے اسٹرانگ رومز کے باہر زوم کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ نگرانی کرنے والوں کو شناختی کارڈ بھی دیئے جائیں گے جن میں QR کوڈ ہوں گے، جو صرف امتحانی مرکز کے 200 میٹر کے دائرے میں کام کریں گے۔
پریاگ راج میں امتحان ملتوی۔نقل کرنے والوں پر سخت کاروائی
پریاگ راج میں مہا کمبھ کے دوران بھاری بھیڑ اور ٹریفک جام کی وجہ سے 24 فروری کو ہونے والے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب یہاں امتحان 9 مارچ 2025 کو یہ امتحان لیا جائے گا۔ تاہم دیگر علاقوں میں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ساتھ ہی بتاتے چلں کہ نقل کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔بورڈ سیکرٹری نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی سے پکڑے گئے طلباء کے نتائج روکے جائیں گے، حالانکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے معاملات میں، اسکولوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور قصوروار پائے جانے والے اسکول مینیجرز کو ایک کروڑ روپے تک جرمانہ اور عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔