مغربی ایشیا (ویسٹ ایشیا) میں جاری جنگ کے باعث سمندرمیں رکے ہوئے ایرانی خام تیل پرعائد پابندیاں حال ہی میں امریکہ نے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد بھارتی ریفائنریاں ایران کے خام تیل کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔
اسی تناظر میں ایران سے ایک آئل ٹینکر بھارت کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔ ڈیٹا انٹیلیجنس کمپنی Kpler کے مطابق اس ٹینکرمیں 4 مارچ کو Kharg Island پر خام تیل لوڈ کیا گیا تھا اور یہ 4 اپریل کو Gujarat کے واڈینار پورٹ پہنچنے کی توقع ہے۔
سات سال بعدایرانی خام تیل درآمد
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایران کا خام تیل بھارت پہنچ رہا ہے۔ اندازہ ہے کہ اس کارگو میں تقریباً 6 لاکھ بیرل خام تیل شامل ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ بھارت کی کون سی ریفائنری اس تیل کو استعمال کرے گی۔ماضی میں بھارت، ایران کے خام تیل کا ایک بڑا خریدار رہا ہے اور ایک وقت میں اس کی کل تیل درآمدات میں ایران کا حصہ تقریباً 11.5 فیصد تھا۔
کیوں ایرانی تیل کی درآمد پر پابندی تھی
سن 2018 میں بھارت یومیہ تقریباً 5,18,000 بیرل ایرانی تیل درآمد کرتا تھا، جو مئی 2019 تک کم ہو کر 2,68,000 بیرل یومیہ رہ گیا۔ بعد ازاں ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث بھارت نے ایرانی خام تیل کی درآمد مکمل طور پر بند کر دی تھی۔
U