Thursday, July 17, 2025 | 22, 1447 محرم
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • وزیر اعظم مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی میٹنگ، لیے گئے اہم فیصلے

وزیر اعظم مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی میٹنگ، لیے گئے اہم فیصلے

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 17, 2025 IST     

image
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی  میٹنگ ہوئی ۔ کا بینہ نے اس اجلاس میں چھ سال کی مدت کے لئے ۔پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا کو منظوری دی ۔اس کا آغاز 26-2025 سے ہوگا ۔ جس میں سو اضلاع کا احاطہ کیا جا ئیگا ۔پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا نیتی آیوگ کے توقعاتی اضلاع پروگرام سے تحریک یافتہ اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے، جوخاص طور پر زراعت اور اِس سےمتعلقہ شعبوں پر مرکوز ہے۔اس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا۔ 
 
 
فصلوں کے تنوع اور پائیدار زرعی طور طریقوں کو اپنانے کے عمل میں اضافہ کرنا ، آبپاشی کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور طویل مدتی و قلیل مدتی قرض کی دستیابی کو آسان بنانا ہے۔اس اسکیم کو 11 محکموں میں 36 موجودہ اسکیموں دیگر ریاستی اسکیموں اور نجی شعبے کے ساتھ مقامی شراکت داری کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔
 
ایک اور اہم فیصلے میں، مرکزی کابینہ نے سبز توانائی کے شعبے میں این ٹی پی سی کے ذریعہ 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے۔ یہ سرمایہ کاری این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ (این جی ای ایل) کے ذریعے کی جائے گی، جس کا مقصد 2032 تک 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے این ٹی پی سی لمیٹڈ کو مزید اختیارات سونپنے کی اجازت دی ہے۔ 
 
مرکزی کابینہ نے NLC انڈیا لمیٹڈ (NLCIL) کو بااختیار بنانے کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔ اس کے تحت NLCIL کو قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے 7,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری این ایل سی انڈیا رینیوایبلز لمیٹڈ (این آئی آر ایل) کے ذریعے کی جائے گی، جس میں قابل تجدید توانائی کے اثاثوں کو منتقل کیا جائے گا۔ مرکزی کابینہ کے ان اہم فیصلوں کے بارے میں مرکزی وزیر اشونی وشنو نے کہا ہے کہ اس سے زراعت کے شعبے میں بہتری آئے گی، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور قابل تجدید توانائی کی توسیع ہوگی۔