Monday, December 29, 2025 | 09, 1447 رجب
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • اناؤ گینگ ریپ کیس میں سپریم کورٹ کی سماعت سے قبل عدالت کے باہر احتجاج

اناؤ گینگ ریپ کیس میں سپریم کورٹ کی سماعت سے قبل عدالت کے باہر احتجاج

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 29, 2025 IST

اناؤ گینگ ریپ کیس میں سپریم کورٹ کی سماعت سے قبل عدالت کے باہر احتجاج
دہلی: اناؤ گینگ ریپ کیس میں سپریم کورٹ کی اہم سماعت سے قبل عدالت کے باہر ماحول گرما گیا ہے۔ خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس خواتین کارکنان اور عام خواتین نے بھی شرکت کی۔ پولیس نے سکیورٹی انتظامات کا حوالہ دیتے ہوئے تمام مظاہرین کو حراست میں لے کر موقع سے ہٹا دیا۔
 
اناؤ متاثرہ کے حق میں الکا لامبا کی شرکت
 
مہلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا بھی اناؤمتاثرہ کی حمایت میں سپریم کورٹ پہنچیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں گاڑی سے اترنے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔الکا لامبا نے کہا، ہم اناؤ کی متاثرہ کے حق میں آئے ہیں، لیکن پولیس ہمیں رکنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
 
’ناری نیائے‘ کے بینر کے ساتھ سڑک پر بیٹھی خواتین
 
احتجاج کے دوران خواتین نے ’ناری نیائے‘ لکھے بینرز اٹھا رکھے تھے اور بیجز بھی پہن رکھے تھے۔ دہلی مہلا کانگریس کی صدر پُشپا ستبیر سنگھ سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرتی نظر آئیں۔ پولیس نے انہیں اور دیگر خواتین مظاہرین کو حراست میں لے کر بس میں بٹھا دیا۔
 
یوگیتا بھایانا کا بیان: ہمیں انصاف کی امید ہے
 
خواتین کے حقوق کی کارکن یوگیتا بھایانا نے کہا کہ متاثرہ اس وقت عدالت میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا،متاثرہ ٹھیک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ اگر پہلے دیا گیا فیصلہ درست نہیں ہے تو عدالت اسے بدلے گی۔
 
سماعت سے پہلے کلدیپ سینگر کے وکیل کا بیان
 
سماعت سے قبل مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کے وکیل ششی ترپاٹھی نے کہا،ہمیں عدالتی نظام پر بھروسا رکھنا چاہیے۔ ہمارا نظام انصاف مضبوط ہے۔اناؤ گینگ ریپ کیس کی سماعت کے دوران سی بی آئی کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا بھی کمرۂ عدالت میں موجود رہے۔