Tuesday, March 17, 2026 | 27 رمضان 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اترپردیش :دل دہلا دینے والا واقعہ،کھیت سے چار سالہ معصوم بچی کی لاش برآمد

اترپردیش :دل دہلا دینے والا واقعہ،کھیت سے چار سالہ معصوم بچی کی لاش برآمد

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 17, 2026 IST

اترپردیش :دل دہلا دینے والا واقعہ،کھیت سے چار سالہ معصوم بچی کی لاش  برآمد
اترپردیش کے غازی آباد سے ایک انتہائی سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ نندگرام تھانہ علاقہ کے ایک خالی کھیت میں چار سالہ معصوم بچی کی لاش ملنے سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ پڑوس میں رہنے والے ایک نوجوان نے لڑکی کو ورغلا کر اس کا قتل کر دیا۔ اس معاملے میں عصمت دری کا بھی شبہ ہے۔یہ واقعہ غازی آباد کے نندگرام تھانہ علاقہ میں پیش آیا جہاں رات گئے اطلاع ملی کہ ایک چھوٹی بچی کھیت میں زخمی حالت میں پڑی ہے۔ 
 
مقامی لوگوں اور اہل خانہ نے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا تاہم علاج کے دوران بچی کی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ سینئر افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ایف ایس ایل اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔
 
ابتدائی تفتیش میں گھر والوں نے بتایا کہ پڑوس میں رہنے والا 24 سالہ نوجوان گورو پرجاپتی شام کے وقت لڑکی کو ٹافی دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا تھا جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔پولیس نے ملزم نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اہل خانہ کی شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔