Thursday, August 28, 2025 | 05, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • وجے دیوراکونڈا کی فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کرپانے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہندی میں ریلیز

وجے دیوراکونڈا کی فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کرپانے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہندی میں ریلیز

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 28, 2025 IST     

image
ساؤتھ اسٹار وجے دیوراکونڈا کی فلموں کا شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ان کی حالیہ فلم کنگڈم سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر پائی ہے لیکن شائقین اسے او ٹی ٹی پر دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔ وجے دیوراکونڈا کے شمالی ہند کے پرستار فلم کے ہندی میں ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے تھے اور اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے۔ کنگڈم ایک تیلگو جاسوسی فلم ہے جو تمل اور ہندی میں بھی OTT پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں آپ وجے دیوراکونڈا کی کنگڈم دیکھ سکتے ہیں۔
 
بھاگیہ شری، ستیہ دیو کو کنگڈم میں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ فلم میں وجے دیوراکونڈا نے کانسٹیبل سوریا کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے زبردست ایکشن کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔ اب یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دھوم مچا نے رہی ہے۔

کنگڈم کو ہندی میں کب اور کہاں دیکھنا ہے:

وجے دیوراکونڈا کی کنگڈم 27 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔ آپ اس فلم کو Netflix پر ہندی اور تامل دونوں زبانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ وجے دیوراکونڈا کا ایکشن اوتار ایک بار پھر دیکھنا چاہتے ہیں، تو اسے فوراً Netflix پر دیکھیں۔

باکس آفس پر اتنی کمائی کی:

یہ فلم 130 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی تھی۔ اس نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 82.02 کروڑ کمائے ہیں۔ فلم کو پہلے دن لوگوں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس ملا لیکن اس کے بعد آہستہ آہستہ کمائی کم ہونے لگی۔

بڑی فلموں کا اثر:

کنگڈم 31 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے اگلے ہی دن اجے دیوگن کی سن آف سردار 2 اور دھڑک 2 سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں۔ یہی نہیں، کنڑ اینی میٹڈ فلم مہاوتار نرسمہا نے پہلے ہی اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔ کنگڈم کو اس کا بھی نقصان اٹھانا پڑا۔