Thursday, January 30, 2025 | 30, 1446 رجب
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • اللہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔ اللہ وقف کو بچائے گا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اللہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔ اللہ وقف کو بچائے گا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Jan 28, 2025 IST     

image
نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر  فاروق عبداللہ نے ملک میں مسلمانوں کی صورتحال پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ سے دور ہونے کی وجہ سے ہماری حالت خراب ہے۔ جس دن اللہ پر کامل یقین ہو جائے گا سب ٹھیک ہو جائے گا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم نام کے مسلمان ہیں عملی طور پر مسلمان نہیں۔ جس دن ہم اپنے اعمال درست کر لیں گے اور اللہ پر پورا بھروسہ کریں گے، وہ ہے، تھا اور وہی رہے گا۔۔۔باقی سب کچھ ختم ہو جائے گا، تب انشاء اللہ مسلمان دوبارہ اٹھیں گے۔
 

فاروق عبداللہ نے وقف ترمیمی بل پر کیا کہا؟

 
وقف ترمیمی بل کے حوالے سےڈاکٹر  فاروق عبداللہ  نے کہا کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔ اللہ وقف کو بچائے گا۔ وقف کے ساتھ جو چاہو کرو۔ اللہ کا نام مٹا نہیں سکتا۔ اس کے نبیﷺ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ وہ جسے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں ڈیلیٹ کر دیں۔ اللہ سب کچھ ہے، اس کے سوا کوئی چیز نہیں۔ 
 
یاد رہے کہ  وقف بل کو اب ایک نئی شکل میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن 31 جنوری سے شروع ہونے والا ہے اور حکمراں این ڈی اے سیشن کے پہلے مرحلے میں اس بل کو پاس کروا سکتی ہے کیونکہ اسے لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں اکثریت حاصل ہے۔اس سے پہلے  وقف سے متعلق پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے حکمران اتحاد کی ترامیم کو قبول کرتے ہوئے اپوزیشن کی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا تھا۔
 
آرٹیکل 370 پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ سب کے تحفظ کے لیےتھا۔ ہم اس قانون کا انتظار کر رہے ہیں۔ اللہ ہماری حفاظت کرے گا۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے پر انہوں نے کہا کہ بیچنے والے بھی ہمارے اور لینے والے بھی ہمارے۔ اللہ انہیں سیدھا راستہ دکھائے۔