گیاجی میں رہنے والے بہار کے 'ماؤنٹین مین' دشرتھ مانجھی کے بیٹے نے ایم پی راہل گاندھی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس لیڈر نے ان کے لیے بغیر پوچھے ایک کنکریٹ کا گھر بنایا ہے، وہ بھی ایک ماہ میں۔ حال ہی میں گھر کی چابیاں بھی ان کے حوالے کی گئی ہیں اور وہ اس پر بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
'ماؤنٹین مین' دشرتھ مانجھی کے بیٹے بھاگیرتھ مانجھی نے کہا، جب میں راہل گاندھی سے ملا تو میں نے ان سے کہا کہ وہ آکر وہ راستہ دیکھیں جو میرے والد نے ہتھوڑے اور چھینی سے بنایا تھا۔ انہوں نے (راہل گاندھی) نے کبھی نہیں کہا کہ وہ ہمارے لیے گھر بنائیں گے۔ ہمیں اس کا علم بعد میں ہوا، انہوں نے ایک ماہ میں گھر تیار کرایا۔ بعد میں انہوں نے گھر کی چابی میرے حوالے کر دی۔ راہول گاندھی کا شکر گزار ہوں۔
#WATCH गयाजी, बिहार | 'माउंटेन मैन' दशरथ मांझी के बेटे का कहना है कि लोकसभा सांसद और कांग्रेस सांसद राहुल गांधी ने उनके परिवार के लिए एक पक्का घर बनवाया है।
— ANI_HindiNews (@AHindinews) August 26, 2025
'माउंटेन मैन' दशरथ मांझी के बेटे, भागीरथ मांझी ने कहा, "... जब मैं राहुल गांधी से मिला, तो मैंने राहुल गांधी से कहा कि वे… pic.twitter.com/tUTGI7STX6
بھاگیرتھ مانجھی نے بتایا کہ کچھ دن پہلے راہل گاندھی ان کے گھر آئے تھے اور انہوں نے ان کا گھر دیکھا تھا۔ اس کے بعد راہل گاندھی کے آدمی لکھنؤ سے مکان بنانے کا سامان لے کر آئے۔ بھاگیرتھ مانجھی نے کہا کہ یہ گھر راہل گاندھی نے بنایا ہے۔ اس میں بجلی اور پانی کا بھی مکمل انتظام ہے۔ یہ پانچ کمروں پر مشتمل کنکریٹ کا گھر ہے۔