• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی اپنی پہچان بنانے والی ہنسیکا موٹوانی اپنے شوہر لینے جارہی ہیں طلاق

بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی اپنی پہچان بنانے والی ہنسیکا موٹوانی اپنے شوہر لینے جارہی ہیں طلاق

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 04, 2025 IST     

image
بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی اپنی پہچان بنانے والی ہنسیکا موٹوانی ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ وہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ہنسیکا شادی کے 3 سال بعد اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں اور کافی عرصے سے وہ اپنی ماں کے ساتھ اپنے فلیٹ میں رہ رہی ہیں۔ دونوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ یہی نہیں ہنسیکا نے کافی عرصے سے سہیل کے ساتھ تصویریں شیئر نہیں کیں اس لیے ان افواہوں نے زور پکڑا ہے۔ ہنسیکا اور سہیل سال 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ان کی شادی سرخیوں میں تھی۔
 
ہنسیکا اور سہیل کی شادی کے سرخیوں میں رہنے کی کئی وجوہات تھیں۔ انہوں نے اپنی شادی کو مکمل گرینڈ ڈرامہ بنا دیا تھا۔ ہنسیکا موٹوانی نے اپنی شادی کو رئیلٹی شو میں بدل دیا تھا۔
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ سہیل کتھوریا پہلے سے شادی شدہ تھے۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی۔ سہیل کی پہلی شادی 2016 میں رنکی  کے ساتھ ہوئی تھی۔دونوں کی شادی کے چند سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔ رنکی اور ہنسیکا دوست تھے۔ رپورٹس کے مطابق ہنسیکا پر الزام تھا کہ اس نے اپنے دوست کی شادی توڑ دی اور پھر اپنے دوست کے  شوہر سے شادی کرلی۔

جے پور میں شادی ہوئی:

ہنسیکا اور سہیل کی شادی بہت شاندار ہوئی۔ جوڑے نے دسمبر 2022 میں جے پور میں شادی کی۔ اس شادی کا ہر فنکشن بہت شاندار تھا۔ یہ شادی بہت زیادہ خبروں میں رہی۔ جس کے بعد ہنسیکا نے اپنی شادی کو رئیلٹی شو میں بدل دیا۔ اس ریئلٹی شو کا نام محبت شادی ڈرامہ تھا۔ ہنسیکا کی شادی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر کی گئی۔ شادی کو ریئلٹی شو بنانے پر کچھ لوگوں نے ہنسیکا کو ٹرول بھی کیا۔