• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی سے ڈپٹی میئر بننے والے بھارتی نژاد جنید قاضی کون ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی سے ڈپٹی میئر بننے والے بھارتی نژاد جنید قاضی کون ہیں؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 16, 2026 IST

ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی سے ڈپٹی میئر بننے والے بھارتی نژاد جنید قاضی  کون ہیں؟
بھارتی نژاد لیڈرز برطانیہ سے لے کر امریکہ تک اپنی شناخت بنا رہے ہیں اور ایک الگ پہچان قائم کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی نژاد زوہران ممدانی نیو یارک کے میئر بنے۔ اس سے پہلے، بھارتی نژاد رشی سنک برطانیہ کے وزیراعظم بنے اور امریکہ کی سابق نائب صدر کملا ہیریس بھی بھارتی نژاد ہیں۔ اب ایک اور بھارتی نے امریکہ میں اپنی الگ پہچان بنا لی ہے۔
 
بتا دیں کہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھارتی مسلم رہنما جنید قاضی نے امریکا کے شہر مارلبرو کا ڈپٹی میئر بن کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ بھوپال کے ایک عاجز گھرانے میں پیدا ہونے والے جنید قاضی پیشے کے لحاظ سے سول انجینئر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جنید قاضی کا تعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی سے ہے اور اسی کے ذریعے انہوں نے یہ اہم عہدہ حاصل کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پارٹی ٹکٹ پر ایک بھارتی مسلمان کا ڈپٹی میئر کے طور پر انتخاب کو ایک بڑی اور تاریخی سیاسی کامیابی تصور کیا جا رہاہے۔
 
ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی سے بنے ڈپٹی میئر  :
 
جنید قاضی کا سیاسی سفر یہیں سے شروع نہیں ہوا ۔ 2025 میں انہوں نے مارلبورو سٹی کونسل پریزیڈنٹ کا الیکشن جیتا، جس سے ان کی قیادت کی صلاحیت ثابت ہوئی اور انہوں نے لوگوں کا اعتماد جیتا۔ مقامی مسائل میں ان کی فعال شرکت، شفافیت اور عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت ان کی شناخت بن گئی۔ بالآخر انہیں ڈپٹی میئر جیسے اہم عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ البتہ زوہران ممدانی اور جنید قاضی کی سیاسی نظریات مختلف ہیں اور وہ مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ان میں ایک بات مشترک ہے۔ دونوں نوجوان بھارتی مسلمان ہیں اور دونوں نے امریکی سیاست میں اپنی مضبوط پہچان بنا کر تاریخ رقم کی ہے۔
 
جنید کا خاندان کہاں رہتا ہے  :
 
غور طلب ہے کہ جنید قاضی کے والد مرحوم آئی پی ایس خالق انصاری بھوپال میں عام والی مسجد کے پاس رہتے تھے۔ بھوپال میں پلے بڑھے جنید کے بارے میں شاید کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ ایک دن امریکہ کے کسی شہر کے ڈپٹی میئر بنیں گے۔ ان کا خاندان اب بھی بھوپال میں رہتا ہے۔ ان کے بڑے بھائی عبد الرحمٰن قاضی مائننگ ڈیپارٹمنٹ میں افسر ہیں، دوسرے بھائی کریم انصاری بھارت کی سپریم کورٹ میں وکیل ہیں، جبکہ چھوٹے بھائی نوید انصاری 'ایم پی فورس' نامی ایک سیکیورٹی ایجنسی چلاتے ہیں۔ ان کی بڑی بہن ڈاکٹر عائشہ آیوش ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ڈاکٹر ہیں۔یہ کامیابی بھارتی نژاد لوگوں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سیاسی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔