Tuesday, September 16, 2025 | 24, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والا کون؟کس نے لی ذمہ داری،جانیے تفصیل

دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والا کون؟کس نے لی ذمہ داری،جانیے تفصیل

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Sep 13, 2025 IST     

image
اداکارہ دیشا پٹانی سے جڑی ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی ہے ۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاہے ۔ گینگسٹرز روہت گودارا اور گولڈی برار نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔ گینگ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس دوران دیشا کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ آئیے جانتے ہیں فائرنگ کرنے والے گینگ نے اپنی پوسٹ میں کیا لکھا۔
 
پوسٹ میں فائرنگ کی وجہ بتائی گئی:
 
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فائرنگ سنت پریمانند مہاراج کے تئیں بے عزتی کے جواب میں کی گئی۔ پوسٹ میں لکھا ہے، 'میں وریندر چرن، مہندر سرن (ڈیلانہ) ہوں۔ بھائیو، آج جو فائرنگ خوشبو پٹنی، دیشا پٹانیکے گھر (ولا نمبر 40، سول لائنز، بریلی، اتر پردیش) میں ہوئی ہے، وہ ہم نے کی ہے۔ انہوں نے ہمارے قابل احترام سنتوں (پریمانند جی مہاراج اور انیرودھاچاریہ جی مہاراج) کی توہین کی ہے۔ انہوں نے ہمارے سناتن دھرم کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے۔
 
اگلی بار ایسا کیا تو گھر میں کسی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے - دھمکی
 
پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ 'ہمارے دیوی دیوتاؤں کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ صرف ایک ٹریلر تھا۔ اگلی بار اگر اس نے یا کسی اور نے ہمارے مذہب کی توہین کی تو اس کے گھر میں کوئی زندہ نہیں بچے گا۔ یہ پیغام صرف ان کے لیے نہیں بلکہ فلم انڈسٹری کے تمام فنکاروں کے لیے بھی ہے۔ مستقبل میں جو بھی ہمارے مذہب اور سنتوں کے خلاف ایسی توہین آمیز حرکت کرے گا اسے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
 
واقعہ کے وقت گھر میں کون کون موجود تھا؟
 
واقعے کے دوران دیشا کے ریٹائرڈ سی او والد اور سابق میجر بہن سمیت تین لوگ گھر کے اندر سو رہے تھے۔ ایس ایس پی نے اس معاملے میں ایس پی سٹی کی قیادت میں پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ایس ایس پی انوراگ آریہ نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 4 بجے پولیس کو پولیس لائن احاطے سے متصل علاقے میں رہنے والے ریٹائرڈ سی او جگدیش چندر پٹنی سے اطلاع ملی کہ کچھ لوگوں نے ان کے دروازے پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔