• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • عامر خان نے اپنی فلم 'ستارے زمین پر'کو یوٹیوب پر کیوں ریلیز کیا؟ جانئے کیا ہے وجہ؟

عامر خان نے اپنی فلم 'ستارے زمین پر'کو یوٹیوب پر کیوں ریلیز کیا؟ جانئے کیا ہے وجہ؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 03, 2025 IST     

image
عامر خان نے تین سال کے وقفے کے بعد 20 جون 2025 کو اپنی اسپورٹس کامیڈی فلم 'ستارے زمین پر' کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی۔ فلم نے باکس آفس پر بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔ جو لوگ یہ فلم تھیٹر میں نہیں دیکھ سکے  اب وہ گھر بیٹھے یوٹیوب پر اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ کیوں کہ عامر خان نے 100 کروڑ کی پیشکش ٹھکرا کر اسے یوٹیوب پر یکم اگست کو ریلیز کر دیا ہے۔
 
ستارے زمین پر یوٹیوب پر ہوا ریلیز:
 
عامر خان کی یہ فلم ستارے زمین پر 20 جون 2025 کو ریلیز ہوئی اور اس نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔ اب 'ستارے زمین پر' فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کی شاندار کہانی اور اداکاروں کی زبردست اداکاری کو صارفین نے خوب سراہا ہے۔سپر اسٹار نے او ٹی ٹی پر فلمیں ریلیز کرنے کے رجحان کو توڑا اور تھیٹر میں ریلیز ہونے کے صرف 6 ہفتے بعد اسے یوٹیوب پر ریلیز کیا۔ اسے یوٹیوب پر 100 روپے خرچ کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
 
یوٹیوب پر دیکھنے کا طریقہ:
 
اس فلم کو آپ اپنے لیپ ٹاپ، فون یا ٹیبلٹ پر یوٹیوب پر ستارے زمین پر تلاش کرکے، عامر خان ٹاکیز کے یوٹیوب چینل پر براہ راست جاکر یا یوٹیوب کے موویز پیج کو براؤز کرکے فلم دیکھ سکتے ہیں۔لین دین کے بعد آپ کو تصدیق موصول ہوگی۔ ادائیگی کے 30 دنوں کے اندر کسی بھی وقت فلم دیکھ سکتے ہیں۔مگر جب آپ نے فلم دیکھ لیا اور دیکھنے کے بعد، آپ جتنی بار چاہیں اسے دیکھنے کے لیے آپ کے پاس 48 گھنٹے ہوں گے۔اسے دوبارہ دیکھنے کے لیے آپ کو دوبارہ 100 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
 
Pay-Per-View ماڈل پرمبنی:
 
بتا دیں کہ 29 جولائی کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں عامر خان نے اپنی فلم کو یوٹیوب پر لانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ Pay-Per-View ماڈل کے تحت اس فلم کو یو ٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا۔جسے 100 روپے دے کر کوئی بھی دیکھ سکے گا، اگر وہ اسے دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں دوبارہ 100 روپے ادا کرنے ہوں گے۔عامر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان میں سنیما ہمیشہ Pay-Per-View ماڈل پر مبنی ہے۔ ہم تھیٹر جاتے ہیں، ٹکٹ خریدتے ہیں اور فلم دیکھتے ہیں۔ انگریزی میں اسے pay-per-view کہتے ہیں۔ تو میں نے سوچا کہ میں اس ماڈل کو یوٹیوب پر جاری کروں۔ اسی سوچ کے ساتھ میں نے 'عامر خان ٹاکیز' چینل لانچ کیا ہے۔جہاں صارفین اب اس فلم سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔