Friday, October 24, 2025 | 02, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جھانسی میں نیشاد پارٹی کے ضلعی صدر کی بیوی نےکی خودکشی ، شوہر پر نا جائزتعلقات کا الزام

جھانسی میں نیشاد پارٹی کے ضلعی صدر کی بیوی نےکی خودکشی ، شوہر پر نا جائزتعلقات کا الزام

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 23, 2025 IST

جھانسی میں نیشاد پارٹی کے ضلعی صدر کی بیوی نےکی خودکشی ، شوہر پر نا جائزتعلقات کا الزام
جھانسی میں نشاد پارٹی کے ضلع صدر شیوکمار رائکوار کی بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ شیو کمار  کی بیوی نیلو رائے کوار نے اپنے کرائے کے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ نیلو  دو سال سے شوہر سے الگ رہ رہی تھیں۔ اس واقعے کے پیچھے شوہر سے جھگڑے کی بات بتائی جا رہی ہے۔ خاندان والوں نے شوہر پر اذیت کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ فی الحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
 
شوہر پر ناجائز تعلقات کا الزام:
 
سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں مبینہ طور پر نیلو کو اس کے شوہر کی طرف سے دھمکی دینے کی بات کہی جا رہی ہے۔ نیلو کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا شوہر دوسری خواتین سے تعلقات رکھتا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔
 
ایک سال قبل سسرال والوں نے نیلو کے ساتھ  مار پیٹ کی اور گھر سے نکال دیا تھا، جس کے بعد وہ الگ کرائے کے مکان میں رہ رہی تھیں۔ نیلو نے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ بھی درج کروائی تھی،جو ابھی زیر التوا ہے۔ ماں کا الزام ہے کہ بیٹی کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ 
 
شوہر کا الزامات کی تردید:
 
نیشاد پارٹی کے ضلعی صدر شیو کمار رائے کوار نے الزامات کی تردید کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے دوپہر 12:30 بجے فون آیا کہ نیلو کی طبیعت خراب ہے۔ میں پہنچا تو پتہ چلا کہ وہ نہیں رہیں۔ 8 تاریخ کو ہمارے بچے کی سالگرہ تھی، وہ خوش تھیں، گاڑی خریدنے کی بات کر رہی تھیں۔ یہ خودکشی نہیں لگتی۔ شاید کسی نے سازش رچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان کے سیاسی اثر کو کمزور کرنے کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ میں اس وقت سوگ  میں ہوں۔
 
پولیس نے کیا کہا؟
 
سی او سٹی لکشمی کانت گوتم نے بتایا کہ سٹی کوتوالی تھانہ علاقہ میں ایک خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ آس پاس کے لوگوں سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کا اپنے شوہر کے ساتھ کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔