Wednesday, February 18, 2026 | 01, 1447 رمضان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • کیا نظام آباد میں میئر کی نشست حاصل کرنے میں کانگریس کامیاب ہوگی؟

کیا نظام آباد میں میئر کی نشست حاصل کرنے میں کانگریس کامیاب ہوگی؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 15, 2026 IST

کیا نظام آباد میں میئر کی نشست حاصل کرنے  میں کانگریس  کامیاب ہوگی؟
تلنگانہ کے بلدی انتخابات میں حکمراں جماعت کانگریس نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ نتائج کے بعد یہ بات صاف ہوگئی کہ بیشتر کارپوریشنس پر کانگریس کا قبضہ ہوگا۔ اس دوران نظام آباد میں بی جے پی کو اکثریت حاصل ہے تاہم وہ دوتہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ نظام آباد کی 60 سیٹوں پر بی جے پی کو سب سے زیادہ 28 سیٹیں حاصل ہوئی جبکہ ایم آئی ایم کو 14 نشستوں پر جیت حاصل ہوئی۔ بی آر ایس صرف ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ کانگریس دوسرے نمبر پر رہی۔ تاہم وہ ایم آئی ایم کی مدد سے میئر کی نشست حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ اور اتم کمار ریڈی کو نظام آباد میئر کی نشست حاصل کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔
 
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے دعویٰ کیا ہے کہ کریم نگر میئر کی کرسی حاصل کرنے کیلئے بی جے پی کے پاس میجک فیگر موجود ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برسراقتدار کانگریس پارٹی نے بی آر ایس اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ غیر اخلاقی اتحاد کر کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کی کوشش کی لیکن عوام نے بی جے پی کو ہی آشیرواد دیا۔بنڈ ی سنجے نے کہا کہ سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی بی جے پی منظم حکمت عملی کے تحت کریم نگر میئر کی کرسی حاصل کرے گی۔
 
 انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کانگریس اور بی آر ایس عوامی فیصلے کے خلاف کام کریں گی تو ان کے درمیان خفیہ معاہدوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہر انتخاب میں مجلس اتحاد المسلمین ۔کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کرتی ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ کریم نگر میں کارکنوں کی محنت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے آشیرواد سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد امیدوار بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں اور میئر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔