Tuesday, February 10, 2026 | 22, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • عالمی شہرت یافتہ گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 10, 2026 IST

عالمی شہرت یافتہ گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کیا
عالمی شہرت یافتہ گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کر لیا ہے۔انہوں نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے اعلان کیا میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اب میں میں مسلمان ہوں۔ اور اب میرا نام عقیل ہے۔1998کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014ء میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا۔ اور  2023 میں ریلیز ہونے والے مشہور گانے ’ٹو مچ‘ سے عالمی شہرت حاصل کی۔
 
موسیقی سے روحانیت تک کا سفر:
 
4 جون 1998ء کو لندن کے علاقے شیفرڈ بش میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014ء میں موسیقی کا آغاز کیا، لیکن ان کی حقیقی کامیابی کا سفر 2020ء میں ان کے مکس ٹیپ Wild West سے شروع ہوا۔ تاہم، 2023ء اور 2024ء ان کے کیریئر کے عروج کے سال ثابت ہوئے۔ ان کے گانے "Sprinter" اور "Too Much" نے عالمی چارٹس پر راج کیا۔جسکی وجہ سے انہیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
 
دینِ اسلام کی جانب ان کا جھکاؤ اچانک نہیں تھا۔ برطانوی میڈیا اور ان کے قریبی حلقوں کے مطابق، سینٹرل سی طویل عرصے سے مسلم کمیونٹی اور اسلامی اقدار کے قریب دیکھے گئے تھے۔ لندن کے جس علاقے میں وہ پلے بڑھے، وہاں مسلم ثقافت کا گہرا اثر ہے، اور ان کے کئی قریبی دوست بھی مسلمان ہیں۔
 
سینٹرل سی کا نیا اسلامی نام :
 
سینٹرل سی  نے اپنا نام نیا اسلامی نام عقیل رکھاہے۔عربی زبان میں 'عقیل' کے معنی 'دانا'، 'عقلمند' یا 'سمجھدار' کے ہیں۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے یہ نام اپنی زندگی میں آنے والی فکری تبدیلی کی وجہ سے منتخب کیا ہے۔اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی تھی، البتہ مداحوں کی جانب سے ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔
 
عالمی اثرات اور مداحوں کا ردعمل
 
2024ء میں سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپر ہونے کے ناطے، ان کے اس فیصلے نے کروڑوں نوجوانوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں لاکھوں مسلمان مداحوں نے انہیں 'خوش آمدید' کہا، وہیں مغربی میڈیا میں بھی اس تبدیلی پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف اسپاٹی فائی (Spotify) پر ان کے ماہانہ سننے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
 
سینٹرل سی عرف عقیل کا یہ قدم ظاہر کرتا ہے کہ شہرت اور کامیابی کے عروج پر بھی انسان سکونِ قلب کی تلاش میں رہتا ہے۔ ان کا یہ فیصلہ نہ صرف ان کی ذاتی زندگی میں ایک بڑا موڑ ہے بلکہ یہ برطانوی مسلم کمیونٹی کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ہے کہ ایک عالمی آئیکون نے کھلے عام اپنی شناخت تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔