Tuesday, December 16, 2025 | 25, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں وکشمیرمیں انتہا پسندی اورعلیحدگی پسندی کیلئے نہرو ذمہ دار: یوگی آدیتہ ناتھ

جموں وکشمیرمیں انتہا پسندی اورعلیحدگی پسندی کیلئے نہرو ذمہ دار: یوگی آدیتہ ناتھ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 15, 2025 IST

جموں وکشمیرمیں انتہا پسندی اورعلیحدگی پسندی کیلئے نہرو ذمہ دار: یوگی آدیتہ ناتھ
اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو کو اس بات کا ذمہ دار ٹھہرایا کہ انہوں نے جموں اور کشمیر میں انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کی جڑیں مضبوط کیں، اور الزام لگایا کہ نہرو کے اس مسئلے سے نمٹنے نے کے طریقہ نے اسے "متنازعہ" بنا دیا ہے جس سے آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک ملک پر اثر پڑ رہا ہے۔

سردارپٹیل کی برسی پرنہرو کی آئی یاد

 یوگی آدتیہ ناتھ نے بھارت  کے پہلے وزیر داخلہ، سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 75 ویں برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے  انڈین یونین میں ریاستوں کے آزادی کے بعد کے انضمام کا ذکر کیا۔

بھارت کی سالمیت کےلئے پٹیل کا اہم رول 

560 سے زیادہ شاہی ریاستوں کے انضمام کا ذکر کرتے ہوئے چیف منسٹر نے جوناگڑھ اور حیدرآباد کو اس عمل میں بڑے چیلنجوں کے طور پر بتایا۔ " بھارت کی تمام ہندو شاہی ریاستیں جمہوریہ ہند کا حصہ بننے پر راضی ہوئیں، لیکن جوناگڑھ کے نواب اور حیدرآباد کے نظام نے انکار کر دیا۔ دونوں کو  بھارت  میں ضم ہونا پڑا۔  آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا کہ ۔ایک خون کے بغیر انقلاب کے ذریعے، صرف اور صرف سردار پٹیل کی دانشمندی کی وجہ سے، یہ دونوں شاہی ریاستیں  بھارت  کا حصہ بن گئیں۔"

 سقوط حیدرآباد کا کیا ہے سچ

 حیدرآباد، دکن کا انصمام  انڈین یوین میں 1948 کو ہوا۔ لیکن اس کےلئے حکومت کو آپریشن پولو نام دیا گیا۔ اس آپریشن کو پولیس ایکشن کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ پولیس ایکشن میں غیر سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق  ہزاروں لوگ مارے گئے۔ 13ستمبر سے17 ستمبر تک حیدرآباد میں   لہو لہان ہو گیا۔ فوجی کاروائی کےبعد  مقامی  غنڈوں نے مسلمانوں کی املاک،عزتیں لوٹیں۔ یہاں کےمسلمانوں کے لئے قیامت صغرہ ثابت ہوئی۔ لیکن یوپی، سی ایم کہہ رہےہیں کہ ایک خون کے بغیر انقلاب لا یا گیا جو حقیقت سے بہت دور ہے۔

  یوپی سی ایم کا دعویٰ

 یوگی آدیتہ ناتھ  مزید بتایاکہ سردار پٹیل جونا گڑھ اورحیدرآباد کےبعد جموں و کشمیر کا رخ کیا اور کہا کہ آزادی کے وقت ریاست کی تقدیر پر غیر یقینی صورتحال تھی۔ "چنانچہ، پنڈت جواہر لال نہرو نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا۔ انہوں نے جموں و کشمیرکو اتنا متنازعہ بنا دیا کہ یہ آزادی کے بعد بھی ہندوستان کو ڈنکتا رہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنڈت نہرو کی وجہ سے ملک کو کشمیر سے انتہا پسندی ('اوگراواد') اور علیحدگی پسندی ('الگاواد') ملی، "،۔

مودی حکومت نے شیاما پرساد مکھرجی کے ویزن کو پورا کیا

آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ ملک وزیراعظم نریندر مودی کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے سردار ولبھ بھائی پٹیل اور شیاما پرساد مکھرجی کے وژن کو پورا کیا۔
 
سردار ولبھ بھائی پٹیل ، 1875 میں گجرات کے ناڈیاڈ میں پیدا ہوئے، انہوں نے بھارت  کی آزادی کی تحریک اور بعد ازاں آزادی کے بعد قوم کو مستحکم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ملک پہلے وزیر داخلہ کے طور پر، انہوں نے 560 سے زیادہ شاہی ریاستوں کو انڈین یونین میں ضم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پٹیل کا انتقال 1950 میں ہوا۔