Monday, September 28, 2026 | 14 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • کپواڑہ کے کرناہ میں سڑک حادثہ۔ کارکھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک۔ 6 زخمی

کپواڑہ کے کرناہ میں سڑک حادثہ۔ کارکھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک۔ 6 زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 28 Sept 2026

کپواڑہ کے کرناہ میں سڑک حادثہ۔ کارکھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک۔ 6 زخمی
جموں و کشمیرکے ضلع کپواڑہ  میں پیر کو ایک مسافر کیب دریائے کشن گنگا میں گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔کپواڑہ  ۔کرناہ کے سماری، تیٹوال علاقے میں آج ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں JK07-1299 نمبر کی اسکارپیو گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو ایس ڈی ایچ ٹنگڈار منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق چھ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سری نگر منتقل کیا گیا ہے ۔
 
 پولیس اورسول انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حکام نے بتایا، کام نے بتایا۔"زخمیوں کو ابتدائی طور پر ٹنگدھر کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا، لیکن ان کے زخموں کی سنگینی کے باعث بعد میں انہیں اعلیٰ طبی سہولیات کے لیے ریفر کر دیا گیا،" ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں 9 ماہ کی حمزہ نامی بچی اور اس کے والد محمد ادریس (32) شامل ہیں۔
 
قبل ازیں رپورٹس میں تصدیق شدہ اموات کی تعداد دو بتائی گئی تھی، جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ امدادی ٹیمیں اپنا آپریشن جاری رکھیں گی۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔
 
جائے حادثہ پر تین ایمبولینسیں تعینات کی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو اور طبی امداد کے لیے اضافی ایمبولینس بھیجی گئی ہیں۔ گاڑی کے کھائی میں گرنے کے صحیح حالات ابھی تک قائم نہیں ہو سکے ہیں۔
 
پولیس تفصیلات اکھٹی کر رہی ہے کیونکہ دیگر مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت فوری طور پر دستیاب نہیں ہے۔دریں اثناء لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ میں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں"۔
 
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور طبی حکام کو تمام زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دیگر سیاسی لیڈروں نے افسوس کا اظہار کیا۔