Monday, September 28, 2026 | 14 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ایشین گیمز 2026: بھارت نے ایک ہی دن میں جیتے 8 تمغے، 4 سلور اور 4 برانز

ایشین گیمز 2026: بھارت نے ایک ہی دن میں جیتے 8 تمغے، 4 سلور اور 4 برانز

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 28 Sept 2026

ایشین گیمز 2026: بھارت نے ایک ہی دن میں جیتے 8 تمغے، 4 سلور اور 4 برانز
 ایشین گیمز 2026 میں بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ 28 ستمبر کو بھارت نے مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 8 تمغے اپنے نام کیے، جن میں 4 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ ایک ہی دن میں آٹھ تمغوں کی اس کامیابی سے بھارتی دستے کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔
 
28 ستمبر کو بھارت کے لیے دن کا آغاز شوٹنگ میں ایشا سنگھ کے سلور میڈل سے ہوا۔ انہوں نے خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
 
ایتھلیٹکس میں بھی بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مرلی سری شنکر نے مردوں کے لانگ جمپ میں سلور میڈل جیتا، جبکہ گلویر سنگھ نے مردوں کے 1500 میٹر مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ مردوں کے جیولن تھرو میں یشویر سنگھ نے سلور میڈل حاصل کیا، جس سے ایتھلیٹکس میں بھارت کے تمغوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔
 
اسی مقابلے میں روہت یادو نے کانسی کا تمغہ جیت کر بھارت کے میڈل اکاؤنٹ میں ایک اور اضافہ کیا۔ ایتھلیٹکس میں پارول چودھری نے بھی برانز میڈل حاصل کیا۔خواتین کے 400 میٹر ہرڈلز میں وتھیا رام راج نے کانسی کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ایک اہم قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ان کی کارکردگی نے بھارتی ایتھلیٹکس کے لیے دن کو مزید یادگار بنا دیا۔ وتھیا رام راج نے 42سال قدیم  پی ٹی اوشا کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
 
دوسری جانب کرُش کے مقابلوں میں پنکی بالہارا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس کامیابی کے ساتھ مختلف کھیلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی مستقل کارکردگی نمایاں ہوئی۔
 
28 ستمبر کے اختتام پر بھارت کے حصے میں چار سلور اور چار برانز سمیت مجموعی طور پر آٹھ تمغے آئے۔ ایشین گیمز 2026 میں بھارت اب تک 45 میڈلز حاصل کر چکا ہے۔ جس میں چار گولڈ ، 20سلور اور 21 برونز میڈلز شامل ہیں۔ میڈلز ٹیبل پر بھارت کا 12ویں مقام پر ہے۔انڈیا کو سب سے زیادہ 19میڈلز ایتھیلٹس میں ملے ہیں۔ شوٹنگ میں 12، اسکواش میں تین اور کبڈی میں دو میڈلز ملے  ہیں۔ باقی میڈلز دیگر کھیلوں میں ملے ہیں۔
 
 
چین225 میڈلز کےساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جاپان 170 میڈلز کےساتھ دوسرے اور  جنوبی کوریا90 میڈلز کےساتھ  تیسرے نمبر پر ہے۔