Wednesday, September 16, 2026 | 02 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • صحت
  • »
  • جرمنٹن ہاسپٹلس میں سی وی وی آئی ایس روبوٹک جوائنٹ ریپلیسمنٹ ٹیکنالوجی کا افتتاح

جرمنٹن ہاسپٹلس میں سی وی وی آئی ایس روبوٹک جوائنٹ ریپلیسمنٹ ٹیکنالوجی کا افتتاح

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 15 Sept 2026

جرمنٹن ہاسپٹلس میں سی وی وی آئی ایس روبوٹک جوائنٹ ریپلیسمنٹ ٹیکنالوجی کا افتتاح
حیدرآباد کے جرمنٹن ہاسپٹلس  میں صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے   روبوٹک جوائنٹ ریپلیسمنٹ ٹیکنالوجی  کا افتتاح کیا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گھٹنے اور کولہے کی تبدیلی کی سرجری میں زیادہ درستگی اور جدید روبوٹک سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
 جرمنٹن ہاسپٹلس حیدرآباد میں ہپ اینڈ نی  ری پلیسمنٹ سرجری کے لیے جدید CUVIS Robotic Joint Replacement Technology کا افتتاح عمل میں آیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد جوائنٹ ریپلیسمنٹ سرجری میں زیادہ درستگی اور جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 مناسب اخراجات پرمعیاری علاج 

اس موقع پر تلنگانہ کے آئی ٹی و انڈسٹریز کے وزیر ڈی سری دھر بابو مہمان خصوصی  رہے۔ انہوں نے جرمنٹن ہاسپٹلس کی جانب سے معیاری علاج کو مناسب اخراجات میں فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔وزیر نے امید ظاہر کی کہ نئی روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید گھٹنے اور جوائنٹ ریپلیسمنٹ سرجری معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے قابل رسائی بنائی جاسکے گی۔سری دھر بابو نے حیدرآباد کے میڈیکل ٹورازم کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں کے علاوہ دنیا بھر سے مریض جدید طبی سہولیات کے لیے حیدرآباد کا رخ کر رہے ہیں۔

 نئے جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹرزکا بھی افتتاح

جرمنٹن ہاسپٹلس کے مطابق CUVIS روبوٹک نظام میں  کوریائی روبوٹک جدت، جرمن انجینئرنگ اور ہندوستانی طبی مہارت  کو یکجا کیا گیا ہے۔ اسپتال مستقبل میں جوائنٹ ریپلیسمنٹ سرجری میں مصنوعی ذہانت یعنی  اے آئی  کو شامل کرنے پر بھی کام کر رہا ہے، تاکہ مریضوں کے لیے مزید بہتر اور شخصی نوعیت کی سرجیکل پلاننگ ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر تلنگانہ کے رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے جرمنٹن ہاسپٹلس کے نئے جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا افتتاح بھی کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ آپریشن تھیٹرز جدید طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کا حصہ ہیں۔

 معزز شخصیات کی شرکت 

تقریب میں سابق ایم ایل اے اور سینئر کانگریس رہنما مائنم پلی ہنومنت راؤ، سابق ڈی جی پی ریٹائرڈ آئی پی ایس اے کے خان، سابق ڈی جی پی ریٹائرڈ آئی پی ایس سی این گوپی ناتھ ریڈی، تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ کے مشیر جگناتھ ریڈی، کرنل ہارپال سنگھ گریوال، سینئر کانگریس رہنما این کیپل راج، CUVIS کے بھارت میں ڈائریکٹر، اور ڈونگ جون اوہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

جرمنٹن اسپتال میں مریض دوست نگہداشت

اس موقع پر جرمنٹن ہاسپٹلس کی انتظامیہ نے مہمانوں، ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسوں، ٹیکنالوجی پارٹنرز، مریضوں اور ان کے اہل خانہ سمیت تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔اسپتال کے مطابق CUVIS روبوٹک ٹیکنالوجی کا آغاز جوائنٹ ریپلیسمنٹ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، ہندوستانی طبی مہارت اور مریض دوست نگہداشت کو یکجا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔