مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حیدرآباد کا دورہ کیا۔ انھوں نے حیدرآباد میں نظام کالج سے معظم جاہی مارکیٹ تک 'جمہوریت بچاؤ، انارکی کو ہٹاؤ' کے عنوان سے پدیاترا کی۔ معظم جاہی مارکیٹ پر امت شاہ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ امت شاہ نے کانگریس، راہل گاندھی اور ریونت ریڈی کو جم کر نشانہ بنایا۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے ،ایس آئی آر، اور ای وی ایم ،پر بی جےپی کا موقف رکھا۔ انھوں نے الزام لگایاکہ کانگریس اب ختم ہو چکی ہے۔ عوام نے کانگریس کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ اب وینٹی لیٹر پرہے۔ اس لئے کانگریس بوگس ووٹوں سے الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھو ں نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس لیڈر صرف موک پارلیمنٹ میں ہی اب پی ایم بن سکتےہیں۔ امت شاہ نے ایس آئی آر پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی پیش کش کی۔ اور اپوزیشن کو اس سیشن کے دوران بحث میں حصہ لینے کا چیلنج کیا۔
ایس آئی آر پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس
امت شاہ نے راہل گاندھی کے آئین کی کتاب ہاتھ میں لیکر چلنے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہاکہ صرف آئین کی کتاب ساتھ رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ اس کتاب پرعمل کرنا بھی ہوتا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کانگریس پارٹی پارلیمنٹ چلنے نہیں دیتی۔ امت شاہ نے راہل گاندھی کو چیلنج کیاکہ وہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کےلئے تیار ہیں۔ کیا آپ (اپوزیشن ) ایس آئی آر پر بحث کرنے کےلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ مودی جی پارلیمنٹ میں ایس آئی آر پر اپوزیشن کی دھجیاں اڑا دیں گے۔
کانگریس کی ریلی درانداز بچاؤ ریلی تھی
امت شاہ نے کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کی دہلی کے رام لیلہ میدان میں منعقدہ ریلی پرتنقید کی۔ اور الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی ریلی گھس پیٹیا بچاؤ ریلی تھی۔ انھوں نے کہا کہ بی جےپی اب ایک ایک درانداز کو ملک سے باہر نکال کر ہی دم لےگی۔
کانگریس بوگس ووٹ سے الیکشن جیتا چاہتی ہے
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پرالزام لگایا کہ وہ بوگس ووٹنگ سے الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ انھوں نے الزام لگایاکہ ووٹر لسٹ میں ایک کروڑ ووٹر زکے ڈوبلیکیٹ انٹری کی گئی ہے۔ امت شاہ نےدعویٰ کیا کہ 3 کروڑ ووٹ ایسےہیں جو ہے ہی نہیں، بلکہ یہ بنگلہ دیشی درانداز ہیں۔
مودی جی کی جیت کی وجہ ایس آئی آر نہیں
بی جےپی کےسینئر لیڈر نے اپوزیشن کی جانب سے ایس آئی آر کو لیکر حکومت پر کی جانی والی تنقید کو مستر د کر دیا ۔ انھوں نے سوال کیاکہ مودی نے سال 2014 کا الیکشن ایس آئی آر سے جیتےہیں ؟۔انھوں نے جواب دیا مودی نے سال 2014 میں جب الیکشن جیتا اْس وقت ایس آئی آر نہیں ہوا تھا۔ مودی کو ایس آئی آر نہیں بلکہ بھارتی ووٹرز نے جیتا یا ہے۔ انھوں نے مثال دیتے ہوئے بتایاکہ ، مہاراشٹر، ہریانہ ، بہار ، دہلی ، بنگال میں بی جےپی نے الیکشن جیتا ہے اور ، اب تلنگانہ بھی جینے والےہیں۔
کانگریس کی مثال: ناچ نہ آئے آنگن تیڑا
امت شاہ نے کہاکہ راہل کہتی ہے کہ بی جےپی چناؤ ا ی وی ایم کےذریعہ جیت رہی ہے۔ انھوں نے سوال کیا ؟اگرای وی یم خراب ہےتو تلنگانہ میں ریونت ریڈی، کیسے سی ایم بن گئے؟، کیرل، ٹمل، ہماچل میں کیسے ان کی سرکاریں بنی۔ وہ لوگ حلف لینے سے انکار کیوں نہیں کئے؟۔ امت شاہ نے کہاکہ اپوزیشن کےلوگ جب جیت جاتےہیں تو کہتےہیں کہ لوگوں نے جیتایا ہے۔ اور جب ہار جاتےہیں تو، شکست کےلئے ای وی ایم کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے مشہورکہاوت ہے۔ ،ناچ نہ آئے آنگن تیڑا۔
عوام نے کانگریس کو مسترد کر دیا
امت شاہ کا کہنا ہےکہ کانگریس کو عوام سے مسترد کر دیا ہے۔ کانگریس مودی جی سے مقابلہ میں کہیں نہیں ہے۔ کانگریس کے 10سالہ اقتدار میں میں12 لاکھ کروڑ کے گھپلے کئے۔ ان بدعنوان لوگوں کے حوالے دیش کو حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ پی ایم مودی نے 12 سال میں چارآنے کی بدعنوانی نہیں کی۔
کانگریس ملک میں ختم ہو رہی ہے
وزیر داخلہ نے کہا راہل جی آپ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ کئی ریاستوں میں کانگریس نے کئی دہایوں سے الیکشن نہیں جیتا۔ جس کی مثال تمل، بنگال، گجرات، ترپورہ، اڈیشہ وغیرہ ہے۔ انھوں نے سوال کیا؟ کیا یہاں بھی ایس آئی آر سے کانگریس کو شکست ہوئی۔ امت شاہ نے کہاکہ کانگریس ملک میں آہستہ ہستہ ختم ہو رہی ہے۔ تلنگانہ میں بھی کانگریس کو اکھاڑ پھینکنے کا وقت آ گیا ہے۔
کانگریس وینٹی لیٹر پر ہے
امت شاہ کا کہنا ہےکہ کانگریس پارٹی وینٹی لیڑ پر ہے۔ اوروہ پی ایم مودی کے ساتھ میراتھن دوڑ سکتی ہے۔
راہل صر ف موک پارلیمنٹ میں پی ایم بن سکتےہیں
امت شاہ نے لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر، راہل گاندھی سے کہا،راہل جی سن لو، آپ نے موک پارلیمنٹ کی تھی، میں کہتا ہوں نقلی پارلیمنٹ میں لیڈر اپوزیشن بنے بغیر ایک بار پی ایم بن جاؤ،، اصلی پارلیمنٹ میں آپ پی ایم نہیں بن پائیں گے۔ انھوں نے راہل گاندھی کے بیرون ممالک دورں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔
تلنگانہ میں آر آر ٹیکس: کانگریس قیادت کےلئے اے ٹی ایم
امت شاہ نے الزام لگایاکہ تلنگانہ میں آر آر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ آرآر کا مطلب ریونت ریڈی ٹیکس ہے۔ جو، راہل ٹیکس تھرو ریونت ریڈی ٹیکس ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کا ٹیکس کانگریس کی مرکزی قیادت کےلئے، اے ٹی ایم بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ اس لوٹ کےلئے تلنگانہ عوام ریونت ریڈی کو معاف نہیں کرےگی۔
چھ گیارنٹی سپا چٹ گیارنٹی
مرکزی وزیر نے کہاکہ کانگریس لیڈر رہل گاندھی نے عوام کو 6 گیارنٹیاں دی تھی، کانگریس کی چھ کھٹا کھٹ گیارنٹی، اب سپاچٹ ہو گئی ہیں۔ ان گیارنٹیوں پرعمل نہیں ہو رہا ہے۔ دوسری طرف مودی جی نے جو بھی وعدے کئے ان کو پورا کیا۔ امت شاہ نے اپنی تقریر میں ان کا ذکر کیا۔ جیسے دفعہ 370 کا خاتمہ، رامندر کی تعمیر ،تین طلاق قانون، دہشت گردی کاخاتمہ، سرجیکل اسٹرائک، آپریشن سندور، نکسل واد کا خاتمہ، اوراب31 ڈسمبر2027 سے پہلے ملک سے ڈرگس کو پا ک کیا جائےگا۔
تلنگانہ کو فروخت کرنے کی سازش
امت شاہ نے ریاست تلنگانہ کی حکومت کو بدعنوان حکومت سے تشبہ دی۔ مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت تلنگانہ کو فروخت کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ امت شاہ نے کہاکہ تلنگانہ کی تباہی کو کانگریس،اویسی اور بی آرایس نہیں روک سکتے صرف بی جےپی روک سکتی ہے۔
تلنگانہ میں بی جےپی کی اگلی سرکار
انھوں نے بی جےپی کارکنوں کو تلنگانہ میں حکومت بنانے کےلئے محنت کرنے پر زور دیا۔ اور یقین ظاہر کیاکہ تلنگانہ میں اگلی حکومت بی جےپی کی ہی ہوگی ۔
حیدرآباد میں امت شاہ کی پدیاترا
اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو حیدرآباد میں 'مہا پد یاترا' کی قیادت کی۔ جس میں اپوزیشن اتحاد، انڈیا بلاک کے ذریعہ شروع کی گئی ایس آئی آر مخالف مہم کا مقابلہ کرنے کے لئے بی جے پی کی ملک گیر مہم کاایک حصہ ہے۔ انہوں نے کئی پارٹی لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ شہر کے قلب میں واقع بشیر باغ، نظام کالج کے قریب میں بابو جگ جیون رام مجسمہ سے پیدل مارچ کیا۔
قومی پر چم کے ساتھ پدیاترا
قومی پرچم تھامے امت شاہ مرکزی وزراء جی کشن ریڈی، بنڈی سنجے کمار، تلنگانہ بی جے پی کے صدر این رام چندر راؤ، پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، ایم ایل سی اور دیگر قائدین کے ساتھ چل رہے تھے۔ 'جمہوریت بچاؤ، انارکی ہٹاؤ' کے نعرے کے ساتھ 1.5 کلومیٹر طویل پیدل مارچ کا انعقاد معظم جاہی مارکیٹ میں کیا اور امت شاہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔
چارمینار سے متصل مندر کے درشن
اس پہلے شہر پہنچنے کے فوراً بعد وہ پرانے شہرمیں چار مینار کے قریب واقع مندر گئے اور پوجا کی۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیر کوئلہ اور کان کنی جی کشن ریڈی اور ریاستی بی جے پی صدر این رام چندر راؤ بھی تھے۔ شہر کے بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر امیت شاہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کشن ریڈی، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ، بندی سنجے کمار، رام چندر راؤ، بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور پارٹی کے دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔
شہر میں ٹریفک تحدیدات
حیدرآباد ٹریفک پولیس نے پدایاترا کے پیش نظر وسطی حیدرآباد کے کئی حصوں میں ٹریفک پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بشیر باغ، نامپلی، عابدس، جمباغ، ایم جے مارکیٹ، کوٹی اور افضل گنج کے مصروف علاقوں میں کئی مقامات پر ٹریفک کو موڑ دیا گیا۔ قبل ازیں امیت شاہ نے یہاں کے تاریخی چارمینار سے متصل بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کی۔






